27 مارچ (پیپلز ڈیلی آن لائن)چین نے، مضبوط ساخت کےحامل اور شہری علاقوں میں جنگ کے دوران استعمال کے لیے جدید ترین کنٹرول سسٹم سے لیس، نیو جنریشن روبوٹس پر مشتمل "بھیڑیوں کا گروہ " متعارف کروایا ہے۔ یہ بھیڑیے ہتھیار لےجا سکتے ہیں، 15 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی رفتار سے دوڑ سکتے ہیں، دشوار گزار راستوں پر چل سکتے ہیں اور حقیقی وقت میں معلومات کے تبادلے کے ذریعے ایک ٹیم کی طرح کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ نقشے بنانے، ڈرونز کے ساتھ ہم آہنگی اور درست نشانہ بازی کی صلاحیتوں کے حامل ہیں اور جدید جنگی حکمتِ عملی کو مزید مؤثر بناتے ہیں۔



