• صفحہ اول>>چین پاکستان

    چین پاکستان سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی مناسبت سے بیجنگ میں  ثقافتی تقریب کا انعقاد

    (CRI)2026-04-14

    بیجنگ میں پاکستان کے سفارت خانے نے چائنا انٹرنیشنل کلچرل کمیونیکیشن سینٹر کے اشتراک سے چین پاکستان سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک خصوصی ثقافتی تقریب کا اہتمام کیا۔

    اس تقریب میں سفارتی حلقوں، تخلیقی صنعتوں، میڈیا اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی اور دونوں ممالک کے درمیان آہنی دوستی کا جشن منایا۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور تعاون کی بنیاد پر استوار ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی سطح پر روابط اس تعلق کی اصل روح ہیں اور ثقافتی تبادلے اس دوستی کو ہر دور میں مستحکم رکھتے ہیں۔

    چائنا انٹرنیشنل کلچرل کمیونیکیشن سینٹر کے ایگزیکٹو چیئرمین لونگ یو شیانگ نے بھی چین پاکستان دوستی کی مضبوطی کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ثقافتی روابط اور تبادلے باہمی ہم آہنگی اور تہذیبی مکالمے کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔دیگر شرکاء نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ثقافتی اور تخلیقی صنعتیں مختلف تہذیبوں کے درمیان روابط مضبوط بنانے اور عوامی سطح پر تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

    ویڈیوز

    زبان