• صفحہ اول>>ثقافت و سیاحت

    بیجنگ میں چین -پاک سفارتی تعلقات کی75 ویں سالگرہ کی مناسبت سے تصویری نمائش

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-04-20
    بیجنگ میں چین -پاک سفارتی تعلقات کی75 ویں سالگرہ کی مناسبت سے تصویری نمائش
    18 اپریل 2026 ۔ بیجنگ میں پاکستانی وژوئل آرٹسٹ نازیہ اکرم کی تصاویرکی نمائش " شیڈوز آف بیلونگنگ " کا انعقاد کیا گیا ۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن : سارا افضل )

    20 اپریل 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)۔ بیجنگ میں چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کی مناسبت سے 18 اپریل کو پاکستانی سفارتخانے نے، بیجنگ پیس گارڈن میوزیم اور آئی بی آئی گولیان گوفان کے اشتراک سے پاکستانی وژوئل آرٹسٹ نازیہ اکرم کی تصویری نمائش کا انعقاد کیا ۔ "شیڈوز آف بیلونگنگ" کے عنوان سے منعقدہ اس تصویری نمائش میں، چین پاکستان دوستی میں کردار ادا کرنے والی معتبر شخصیات ، میڈیا نمائندگان اور ثقافت و فنونِ لطیفہ سےلگاو رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس نمائش سے نہ صرف پاکستان کی فنکارانہ صلاحیتوں بلکہ دونوں ممالک کے درمیان پائیدار ثقافتی رشتوں کو بھی نمایاں کیا گیا۔

    18 اپریل 2026  بیجنگ ۔ چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ تصویری نمائش میں پاکستان کے سفیر  خلیل ہاشمی مہمانوں سے خطاب کر رہے ہیں۔ (تصویر  بشکریہ پاکستانی سفارتخانہ)

    چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ گزشتہ 75 برسوں کے دوران دونوں ممالک نے باہمی اعتماد، احترام اور تعاون پر مبنی تعلقات کا ایک منفرد ماڈل تشکیل دیا ہے۔ پاک- چین دوستی وقت کی آزمائشوں پر پوری اترتی آئی ہے اور مسلسل مضبوط ہوتی جارہی ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی فنکارانہ خدمات یہ بتاتی ہیں کہ باوجود ایک الگ تاریخ اور الگ روایات ، فن کی زبان ایک ایسے عالمگیر تعلق کی بات کرتی ہے جو سب کے مابین مشترک ہے۔

    18 اپریل 2026 ۔ بیجنگ میں پاکستانی وژوئل آرٹسٹ  نازیہ اکرم کی تصویری نمائش  میں پیش کردہ تصاویر ۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن : سارا افضل )

    18 اپریل 2026 ۔ بیجنگ میں پاکستانی وژوئل آرٹسٹ نازیہ اکرم کی تصویری نمائش میں پیش کردہ تصاویر ۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن : سارا افضل )

    نازیہ اکرم نے پیپلز ڈیلی کے ساتھ بات کرتے ہوئے اپنی تصاویر کے حوالے سے بتایا کہ وہ تصوف کے رنگوں کو اپنے اردگرد ہر جگہ محسوس کرتی ہیں۔ روشنی اور اندھیرے کے تضاد میں ابھرنے والے مناظر اور ان کی گہرائی میں چھپے تصوف کے رنگ زندگی کے مختلف روپ دکھاتے ہیں اور یہی ان کی تصاویر کا موضوع ہیں جس کے ذریعے وہ پاکستان کی دلکش ثقافت کو دنیا کے سامنے پیش کرتی ہیں ۔ نازیہ اکرم نے چین میں اپنے تجربے کو بہت خوش کن قرار دیا اور کہا کہ ہم پاکستانی مہمان نوازی کے لیے مشہور ہیں لیکن یہاں آکر انہیں محسوس ہوا کہ چینی لوگ بھی پرجوش اور مہمان نواز ہیں اور اس مختصر سے وقت میں ہی انہیں یہاں بہت اپنائیت ملی ہے۔

    18 اپریل 2026 ۔ بیجنگ میں تصویری نمائش " شیڈوز آف بیلونگنگ "  میں پیش کی گئی  تصویر ۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن : سارا افضل )

    18 اپریل 2026 ۔ بیجنگ میں تصویری نمائش " شیڈوز آف بیلونگنگ " میں پیش کی گئی تصویر ۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن : سارا افضل )

    18 اپریل 2026 ۔ بیجنگ میں تصویری نمائش " شیڈوز آف بیلونگنگ "  میں نمائش کے لیے پیش کی گئی  تصویر  (پیپلز ڈیلی آن لائن : سارا افضل )

    18 اپریل 2026 ۔ بیجنگ میں تصویری نمائش " شیڈوز آف بیلونگنگ " میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تصویر (پیپلز ڈیلی آن لائن : سارا افضل )

    ویڈیوز

    زبان