• صفحہ اول>>ویڈیوز

    لوئیانگ  ہانفو سیلون ، جس نے بین الاقوامی مہمانوں پر سحر طاری کردیا

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-04-10

    10 اپریل (پیپلز ڈیلی آن لائن)2 اپریل 2026 کو، وسطی چین کے صوبے حہ نان کے شہر لویانگ میں، لونگ مین ایسٹ ہل کے دامن میں نو ممالک کے 20 سے زائد بین الاقوامی مہمانوں کا ایک اجتماع ہوا۔یہ علاقہ یونیسکو کے عالمی ورثے ،لونگ مین غاروں کا گھر ہے ۔ مہمان عود کی خوشبو کے فن، چائے کی خصوصی تقریب، قدیم موسیقی اور لوئیانگ کی دلکش کڑھائی سے محظوظ ہوئے۔

    اس موقع پر ایک شاندار ہانفو شو کا بھی انعقاد کیا گیا ، جہاں چار غیر ملکی ماڈلز سمیت 30 سے زائد ماڈلز نے دیومالائی کرداروں کی زرہ بکتر سے لے کر سونگ شاہی دور تک (960-1279) کے ملبوسات کی نمائش کی ۔

    "تمام عجائبات کی عظیم ہم آہنگی — ہانفوکلچر سیلون" کے عنوان سے منعقدہ اس تقریب کاآغاز ،تھاوگو ووشو اسکول کی مارشل آرٹس پرفارمنس کے ساتھ ہوا۔ ہانفو میں ملبوس بچوں نے مہمانوں کو چینی جمالیات کی بہترین عکاسی کرتے پیونی پھول پیش تحفتاً پیش کیے۔

    ویڈیوز

    زبان