• صفحہ اول>>ثقافت و سیاحت

    چین بھر میں روایتی سان یوئے سان تہوار کی سرگرمیاں

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-04-20
    چین بھر میں روایتی سان یوئے سان تہوار کی سرگرمیاں
    19 اپریل 2026 ۔ چین کے صوبے گوئے جو کی کاونٹی رونگ جیانگ میں ،سان یوئے سان تہوار کی خوشی میں لوگ سرکنڈے سے بنے بانسری نما ساز ،" لوشنگ" کو بجانے کی تقریب میں شریک ہیں ۔ سان یوئے سان چین کا ایک روایتی تہوار ہے جسے مختلف قومیتی گروہ ،قمری کیلنڈر کے تیسرے مہینے کے تیسرے دن مناتے ہیں۔(شنہوا/ وانگ بنگ جین)
    19 اپریل 2026 ۔ چین کے صوبے ہائی نان کے شہر چھیونگ ہائی میں ،سان یوئے سان تہوار کی خوشی میں منعقدہ تقریب کا فضائی منظر ۔(شنہوا/ مینگ جونگ دہ)
    19 اپریل 2026 ۔ چین کے صوبے ہائی نان کے شہر چھیونگ ہائی میں ،سان یوئے سان تہوار کی خوشی میں منعقدہ ایک تقریب میں میاو کڑھائی کے مقابلے میں شریک مقامی خواتین ۔(شنہوا/ مینگ جونگ دہ)
    19 اپریل 2026 ۔ چین کے صوبے جیانگ سو کے شہر تھائے جو میں ،سان یوئے سان تہوار کی تقریبات کے دوران ، مقامی لوگ ڈریگن ڈانس پیش کر رہے ہیں ۔ (شنہوا/ تھانگ دہ حونگ )
    19 اپریل 2026 ۔ جنوبی چین کے خود اختیار علاقے گوانگ شی چھوانگ کے شہر ناننگ میں ،سان یوئے سان تہوار کی تقریبات کے دوران پیرا گلائیڈرز کرتب پیش کر رہے ہیں ۔ (شنہوا/ لو بوآن )
    19 اپریل 2026 ۔ جنوبی چین کے خود اختیار علاقے گوانگ شی چھوانگ کے شہر لیو جو کی کاونٹی، رونگ'آ میں ،سان یوئے سان تہوار کے موقع پر منعقدہ روایتی پریڈ کا فضائی منظر ۔ (شنہوا/تھان کھہ شنگ )

    ویڈیوز

    زبان