
جنوب مغربی چین کے صوبے گوئی جو کے شہر گوئی یانگ میں روٹ نمبر 252 پر سفر کرتے کسان (تصویر:دو گاو فو)
14 مئی 2026(پیپلز ڈیلی آن لائن)امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسر جیکسن ہنکل کی بنائی گئی ایک ویڈیو کو سمندر پار کے ناظرین کی جانب سے بہت توجہ ملی ۔ یہ ویڈیو چین کے بارے میں ایک عام مگر حقیقی منظر پیش کرتی ہے: گویانگ میں صبح سویرے ، روٹ بس 252 چلتی ہے ۔ خاص بات یہ ہے کہ اسے اس کے نمبر کی بجائے زیادہ تر "سبزی بس" کے نام سے جانا جاتا ہے۔
یہ خصوصی بس سروس، مقامی کسانوں کی تازہ مصنوعات کو کم خرچ میں شہر تک پہنچنے میں مدد دیتی ہے۔ باہر سے دیکھنے میں یہ کوئی خاص متاثر کن نہیں ہے لیکن اندر ، اس بس میں detachable سٹوریج ریکس موجود ہیں۔ بس ہی نہیں اس کا ڈرائیور بھی بہت خاص ہے ،یہ ڈرائیور ، قلی کی طرح سے کام کرتے ہوئے کسانوں کی مدد کرتا ہے اور ان کی سبزیوں کی ٹوکریاں بس پر لادتا ہے۔ مسافر ، مقامی کاشتکار ہیں جو صبح سویرے شہر کی منڈیوں کی طرف جا رہے ہیں۔
یہ ویڈیو بین الاقوامی ناظرین میں مقبول ہوئی۔ تبصروں میں اس سادہ مگر موثرحل کی تعریف کی گئی، بس میں موجود کسانوں کے چہروں پر مسکراہٹ کو سراہا گیا اور چین کو عوام کا بے حد خیال رکھنے والا ملک قرار دیا گیا۔ اس منظرنامے کے ذریعے ناظرین کا ماننا ہے کہ انہوں نے چین کی "بنیادی سطح کی "گورننس " کےحقیقی منظر کی جھلک دیکھی ہے۔
اس بس کی خاص بات اس کا براہ راست عمل ہے، بڑے اقدامات نہیں بس واضح اور سادہ ہدف ہے کہ دیہی ضروریات کو براہ راست حل کیا جائے: صبح سویرے کی نقل و حمل، پیداوار کو متحرک اور مارکیٹ تک رسائی کے اخراجات کو کم سے کم رکھا جائے۔یہ اہداف روزمرہ زندگی کی بہتری پر مرکوز فلسفہِ حکمرانی کی عکاسی کرتے ہیں۔
ویڈیو کے دوران ، ہنکل نے نشاندہی کی کہ جن چیلنجز کو امریکی اشرافیہ مشکل سمجھتی ہے، ان کا چینی حکومت کی طرف سے عملی حل نکالا جاتا ہے جس کی مثال یہ مخصوص بس روٹ ہے۔ یہ عام سا تبصرہ، چین کے طرز عمل کی ایک اہم خصوصیت کو اجاگر کرتا ہے: عام لوگوں کے مسائل کے لیے بیان بازی کی بجائے ٹھوس حل کو ترجیح دینا۔یہ طرزِعمل ملک بھر میں مختلف صورتوں میں سامنے آتا ہے۔
بیجنگ میں، گھروں کے صحن "کورٹ یارڈ ڈسکشن ہالز" ہیں جہاں، لوگ کپڑے خشک کرنے سے لے کر محلے کی منصوبہ بندی تک ہر طرح کے مسائل پر تبادلہ خیا اور تعاون کرتے ہیں۔ صوبہ حوبے میں، "گلی کے نگران" رضاکار ،کمیونٹی کے مسائل حل کرنے مدد کرتے ہیں۔ چھونگ چھنگ میں، حکام دیہی باشندوں کے ساتھ " کورٹ یارڈ میٹنگز " کا انعقاد کرتے ہیں تاکہ صنعت اور بنیادی ڈھانچے پر بات چیت کریں۔
طریقے مختلف ہیں، لیکن اصول مستقل ہے: حکمرانی کو کمیونٹی کی سطح پر لانا ("the last mile") ، رہائشیوں کو فعال شرکا کے طور پر بااختیار بنانا اور انتظام و انصرام کے تجربے کو براہ راست اور مشترکہ بنانا۔
اس عوام دوست رویے کو دنیا بھر میں سراہا گیا ہے۔ ایک کمیونٹی سینٹر میں چین میں صومالیہ کے سفیر، ہودان عثمان عابدی نے "سب کچھ ایک سفر میں حل کریں" کے نعرے کی تعریف کرتے ہوئے چین کے طرزِ حکمرانی کو "شاندار" قرار دیا۔ ایک ٹاؤن شپ کمیٹی کی میٹنگ میں شامل نیپالی وفد کے ارکان کا کہنا ہے کہ انہوں نے چین میں" جمہوریت صرف نظریے میں نہیں عملی طور پر" کا مشاہدہ کیا ہے۔

گوئی جو کے شہر گوئی یانگ میں روٹ نمبر 252 پر سفر کرتے ہوئے امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسر جیکسن ہنکل (ویڈٖیو کا سکرین شاٹ)
چین میں غیر ملکی طلبا سمیت غیر ملکی کاروباری افراد بھی رضاکار کوآرڈینیٹر یا ثقافتی نمائندوں کے طور پر خدمات انجام دیتے ہوئے مقامی حکومت میں حصہ لے رہے ہیں ۔ ان کی شمولیت نہ صرف چین کی بنیادی سطح کی گورننس کےمؤثر ہونے کی علامت ہے بلکہ یہ ایک عوامی مرکزیت کے حامل طرز حکمرانی کو بھی ظاہر کرتی ہے جس سے سب استفادہ کرتے ہیں۔
"سبزیوں کی بس" سے لے کر گھروں کے صحن میں ہونے والی بات چیت تک، چین کی بنیادی سطح کی متنوع حکومتی سرگرمیاں اس کی جدیدیت کے منفرد کردار کو اجاگر کرتی ہیں۔
یہ راستہ صرف اقتصادی ترقی سے متعین نہیں ہوتا، بلکہ یہ ایک عوام کو جوابدہ حکومت سے بھی جڑا ہے۔ : صبح سویرے کی بس پر پڑتی سورج کی نرم کرنیں،پرسکون جگہ پر تناؤ کو کم کرنے والا چائے کا ایک کپ اور عام شہریوں کے دل میں موجود خاموش یقین کہ" وہ اہمیت رکھتے ہیں" اور "ان کا خیال رکھا جا رہا ہے"،یہ سب "عوام پہلی ترجیح " کے مجرد اصول کو عملی حقیقت میں منتقل کرتا ہےاور شاید یہی چینی حکومت کی طرف سے دنیا کو پیش کردہ سب سے مدلل ادراک ہے۔



