• صفحہ اول>>چین پاکستان

    پانڈا بانڈز پاک- چین مالیاتی تعاون کو فروغ دیں گے- وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-05-16

    16 مئی 2026(پیپلز ڈیلی آن لائن)15مئی کو بیجنگ میں ، پاکستان کے پہلے پانڈا بانڈ کے اجرا کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیاب اجرا ،پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور مالیاتی تبادلوں کو گہرا کرنے اور بین الاقوامی کیپٹل مارکیٹ میں ضم ہونے کے عمل میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

    15 مئی 2026 کو بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے میں پاکستان کے پہلے پانڈا بانڈ کے اجرا کی تقریب سے پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کیا۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن /رمشا)

    15 مئی 2026 کو بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے میں پاکستان کے پہلے پانڈا بانڈ کے اجرا کی تقریب سے پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کیا۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن /رمشا)

    اس پانڈا بانڈ کا حجم 1.75 بلین چینی یوآن ہے، اس کی مدت 3 سال ہے اور اس کی کوپن شرح سود 2.5 فیصد ہے۔ یہ پاکستان میں پانی، توانائی اور صحت کے شعبوں میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں معاونت کرے گا۔ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (AIIB) اور ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کی جانب سے قرض کی مشترکہ ضمانت پانے والا یہ دنیا کے پہلے خودمختار پانڈا بانڈ ہیں ۔اسے سرمایہ کاروں کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی اور اس کی سبسکرپشن 5 گنا سے زیادہ رہی۔

    محمد اورنگزیب نے کہا کہ یہ اجرا دونوں ممالک کے درمیان اعتماد اور تعاون کو ظاہر کرتا ہے۔ پاکستان پانڈا بانڈ جاری کرنے والا جنوبی ایشیا کا پہلا ملک بن گیا ہے، جو پاکستانی معیشت پر چینی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

    پیپلز ڈیلی آن لائن کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ چین کی کیپٹل مارکیٹ کا حجم دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے، اور یہ اجرا پاکستان کے فنانسنگ چینلز کو متنوع بنانے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ اس اجرا کی فنانسنگ شرح سود صرف 2.5 فیصد ہے، جو کہ بین الاقوامی کیپٹل مارکیٹ کے لین دین میں پاکستان کی تاریخ کی سب سے کم سطح ہے، جس سے فنانسنگ کے اخراجات میں نمایاں کمی آئی ہے۔ دوسرا، یہ اقدام پاک چین دوطرفہ تجارت میں چینی کرنسی (RMB) میں ادائیگیوں کو مزید فروغ دے گا، اس وقت پاک چین تجارت میں RMB ادائیگیوں کا تناسب 4 فیصد سے بڑھ کر 24 فیصد ہو گیا ہے، جو ایک مثبت رجحان ہے اور پانڈا بانڈز کا اجرا RMB تجارتی ادائیگیوں کے لیے مزید مالی سہولیات فراہم کرے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں پاکستان، باقاعدگی سے پانڈا بانڈز جاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، اس وقت پاکستان کی معیشت بتدریج بحال ہو رہی ہے اور کئی اصلاحات کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے فیز 2.0 کے پس منظر میں، چین اور پاکستان کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری تعاون بنیادی طور پر بزنس ٹو بزنس (B2B) ماڈل پر مبنی ہے، پانڈا بانڈز حقیقی معیشت میں RMB تجارت کی ترقی میں مدد دیں گے نیز چین اور پاکستان کے درمیان مالیاتی و اقتصادی تعاون کو گہرا کریں گے۔

    تقریب میں چین اور پاکستان کے شعبہ مالیات ، بینکنگ اور کارباری حلقوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات سمیت میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن / رمشا)

    تقریب میں چین اور پاکستان کے شعبہ مالیات ، بینکنگ اور کارباری حلقوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات سمیت میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن / رمشا)

    ویڈیوز

    زبان