• صفحہ اول>>سائنس و ٹیکنالوجی

    کان کنی کے لیے5جی مواصلاتی نظام سے چلنے والے خود مختار لوکوموٹیو

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-05-19

    بغیر ڈرائیور کے زیر زمین چلنے والا  برقی لوکوموٹیو  (تصویر بشکریہ:  جن چھوان گروپ کارپوریشن لمیٹڈ )

    بغیر ڈرائیور کے زیر زمین چلنے والا برقی لوکوموٹیو (تصویر بشکریہ: جن چھوان گروپ کارپوریشن لمیٹڈ )

    19 مئی 2026(پیپلز ڈیلی آن لائن)چین کے صوبے گانسو میں جِن چھوان گروپ کے زیر انتظام لانگ شو کان میں، 5 جی نظام سے بغیر ڈرائیور کےچلنے والے برقی لوکوموٹیو اب زیر زمین، سینکڑوں میٹر گہرائی میں سرنگوں کے ذریعے خام مال منتقل کر رہے ہیں ۔ ایک انٹیلی جنٹ ڈسپیچنگ سسٹم کی معاونت سے، یہ بغیر کسی انسانی ڈرائیور کے مکمل طور پر زیر زمین کام کر رہے ہیں۔ایسے کام جن کے لیے لوکوموٹیو آپریٹرز اور ٹریک ورکرز کی ضرورت ہوتی تھی، اب ایک انٹیلی جنٹ کنٹرول سینٹر سے دور بیٹھے ہی کنٹرول کیے جا سکتے ہیں، جس سے کان کنی کے انتہائی چیلنجنگ ماحول میں حفاظت اور کارکردگی دونوں میں بہتری آئی ہے۔

    کان کے سمارٹ کنٹرول روم میں بڑی ڈیجیٹل اسکرینز پر ، زیر زمین لوکوموٹیوز کا رئیل ٹائم آپریشنل ڈیٹا نظر آتا ہے ۔ سابق لوکوموٹیو ڈرائیور ، مئے سونگ بو اب زمین کے اوپر کنٹرول روم سے ریل سوئچز کی نگرانی کرتے ہیں۔ جیسے ہی ٹرین جنکشن کے قریب پہنچتی ہے، سکرین پر متعلقہ ورچوئل سوئچ کا نشان خود بخود سبز ہو جاتا ہے اور ٹریک کی ترتیب ہم آہنگ انداز میں تبدیل ہو جاتی ہے۔

    سالہا سال تک، زیر زمین لوکوموٹیو آپریشنز ڈرائیونگ کی مہارت ، مستقل اور انتہائی توجہ پر منحصر تھے۔ حفاظت، کام کے حالات اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے، لانگ شو کان نے 2018 میں کان کنی کے لیے خود مختار ڈرائیونگ ٹیکنالوجی کو دریافت کرنا شروع کیا۔جلد ہی زیر زمین، بغیر ڈرائیور چلنے والی برقی لوکوموٹیو متعارف کروائے گئے۔ تاہم، ان کے قابل اعتماد اور محفوظ آپریشنز کو یقینی بنانا انہیں چلانے سے زیادہ پیچیدہ ثابت ہوا

    لانگ شو  کان میں فائیو جی کی طاقت سے بغیر ڈرائیور کے چلنے والی برقی لوکوموٹیو  کا کنٹرول روم ۔(تصویر جنچوان گروپ کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے فراہم کی گئی ہے۔)

    لانگ شو کان میں فائیو جی کی طاقت سے بغیر ڈرائیور کے چلنے والی برقی لوکوموٹیو کا کنٹرول روم ۔(تصویر جنچوان گروپ کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے فراہم کی گئی ہے۔)

    لانگ شو مائن ٹرانسپورٹیشن سیکشن کے ڈائریکٹر جاؤ پھنگ کے مطابق، پہلے کان میں آپریشنز کے لیے وائی فائی مواصلات پر انحصار کیا جارہا تھا ، لیکن اس میں ٹرانسمیشن کے مختصر فاصلوں، محدود بینڈوڈتھ اور زیر زمین پیچیدہ سرنگوں میں سگنل نہ آنے کا شدید مسئلہ تھا جس سے کنٹرول روم میں بھیجی گئی ویڈیو فیڈز میں ایک یا دو سیکنڈ کی تاخیر ہوتی تھی، یہ تاخیر ٹریک پر لوکو موٹیو کو خطرے سے دوچار کر سکتی تھی اور یہ ناقابلِ قبول تھا۔

    زیر زمین سینسرز اور ویڈیو مانیٹرنگ پوائنٹس کی بڑھتی ہوئی تعداد نے مواصلاتی ڈھانچے پر مزید دباؤ ڈالا۔ رئیل ٹائم میں ویڈیو ٹرانسمیشن، فوری کمانڈ ڈلیوری اور متعدد لوکوموٹیوز کی بیک وقت ہم آہنگی جلد ہی روایتی وائی فائی سسٹمز کی صلاحیتوں سے متجاوز ہو گئی ۔

    مارچ 2020 میں، لانگ شو کان کی تکنیکی ٹیم نے مواصلاتی ٹیکنالوجی کمپنیز کے ساتھ مل کر ایک نئے حل پر کام شروع کر دیا۔ جاؤ پھنگ کاکہنا ہے کہ اس وقت صنعتی سیٹنگز میں استعمال ہونے کے لیے فائیو جی وائرلیس مواصلات کا محض آغاز تھا ،گانسو کی صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حکام صوبے بھر میں فائیو جی استعمال کے کیسز جمع کر رہے تھے۔ فائیو جی کی کم تاخیر اور اعلیٰ بینڈوڈتھ ، کان کنی کی ضروریات کے عین مطابق تھی۔تاہم، ابتدائی طور پر زیر زمین کارکردگی حاصل کرنے میں سٹینڈرڈ کسٹمر گریڈ فائیو جی نظام کو مشکلات کا سامنا تھا کیونکہ نیٹ ورکس بنیادی طور پر ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے تھے جب کہ زیر زمین کان کنی کی کاروائیوں میں اپ سٹریم ڈیٹا ، رئیل ٹائم ویڈیو فیڈز اور لوکو موٹیو سے کنٹرول روم بھیجے جانے والے سگنلز جیسی مزید سیٹنگز درکار تھیں۔ گراونڈ ٹیسٹنگ مراحل، نیٹ ورک کی دوبارہ ڈیزائننگ اور بورڈ ٹرمینلز کی درستگی کے بعد، تکنیکی ٹیم نے اپ لنک اور ڈاؤن لنک بینڈوڈتھ کو دوبارہ مختص کیا اور لوکوموٹیو کے لیے مخصوص مواصلاتی چینلز بنائے۔ 2020 کے آخر تک، کان نے فائیو جی مواصلاتی نظام سے لیس اپنے پہلے لوکوموٹیو کے تجرباتی آپریشن کا آغاز کیا ۔

    "فائیو جی + ڈرائیور لیس لوکوموٹیو" کے آغاز کے ساتھ، لونگ شو کان نے اپنے مواصلاتی پلیٹ فارم کو انٹیلی جنٹ کان کنی کے لیے ایک وسیع انکیوبیٹر میں تبدیل کر دیا ۔ زیر زمین ، "فائیو جی + اے آئی " کے امیج کی شناخت کے نظام سے کان کنی کے لوڈرز اور گاڑیوں کے درمیان درست ڈاکنگ ممکن ہوتی ہے۔ زمین کی سطح پر، ایک فعال فائیو جی ڈیجیٹل ٹوئن پلیٹ فارم ، کان کنی کے مکمل عمل کو رئیل ٹائم میں بصری شکل دیتا اور نگرانی کرتا ہے۔

    ایک خودمختار ڈرائیونگ ایپلی کیشن کے طور پر شروع ہونے والا حل، اب ایک ایسے انٹیلی جنٹ پلیٹ فارم کے طور پر ترقی کر چکا ہے جو کان کنی کے دوران تحفظ ، سازوسامان کی دیکھ بھال، اور ڈسپچ مینجمنٹ کی معاونت کرتا ہے۔

    ڈیجیٹل تبدیلی نے تجربہ کار کان کنوں کے لیے نئے پیشے کے مواقع بھی تخلیق کیے ہیں۔ سالوں کا زمینی تجربہ نئی ٹیکنالوجیز اور حقیقی عملی منظرناموں کے درمیان بیش قدر پل بن چکا ہے۔کئی سابق ڈرائیورز اب کنٹرول رومز میں ڈسپچ سسٹمز کی نگرانی کرتے ہیں، جبکہ دیگر کئی ، سازوسامان کی دیکھ بھال اور تکنیکی پیرامیٹرز کو بہتر بنانے میں مدد کرتے ہیں۔

    ویڈیوز

    زبان