22 مئی 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)۔ صوبہ یوننان کی گوانگ نان کاؤنٹی کے گاوں دی شوئی کا جغرافیائی منظرنامہ، چونے کی کانوں پر مشتمل ہے اور یہ علاقہ قدرتی طور پر بے حد خوبصورت ہے ۔لیکن " ٹلٹ شفٹ لینس" کے ذریعے تو اس کا ایک بالکل ہی مختلف روپ سامنے آیا ہے۔ لینس کی اس تکنیک سے یہ شاندار مناظر ایک دلکش "منی ایچر ورلڈ" میں تبدیل ہو جاتے ہیں جہاں ہر فریم پریوں کی کہانی کی ایک چھوٹی سی دنیا کی طرح محسوس ہوتا ہے۔
اس "منی ایچر ورلڈ " میں، پہاڑ، پانی، کھلتے ہوئے جنگلی پھول اور دلکش مخلوقات ، دی شوئی گاؤں کے لطیف ، رومانوی ماحول کو اجاگر کرتے ہیں۔



