• صفحہ اول>>چین پاکستان

    چین کے فلم تھیٹرز  میں  پاکستانی شاہکار فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ"  کی نمائش

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-05-22
    چین کے فلم تھیٹرز  میں  پاکستانی شاہکار فلم
    19 مئی کو بیجنگ میں پاکستانی فلم لیجنڈ آف مولا جٹ کے پریمیئر کے موقع پر لی گئی تصویر ۔

    22 مئی 2026(پیپلز ڈیلی آن لائن)۔ پاکستان کی مشہور بلاک بسٹر فلم ، "دی لیجنڈ آف مولا جٹ"، 21 مئی کو چین کے سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی۔

    فلم پریمیئر کی تقریب، 19مئی کو بیجنگ میں منعقد ہوئی تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب پاکستان اور چین اپنے سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ منا رہے ہیں ،چین میں 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' کی ریلیز دونوں ممالک کی فلمی صنعت کے درمیان باہمی تعاون کی عکاسی کرتی ہے۔

    چائنا فلم گروپ کے سینئر منیجر ، یانگ جیان نے امید ظاہر کی کہ مزید پاکستانی فلمز چینی مارکیٹ میں داخل ہوں گی۔ انہوں نے فلم پروڈکشن، تکنیکی تبادلے اور صلاحیتوں کی ترقی کے شعبوں میں چین اور پاکستان کے درمیان مزید گہرے تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔

    پاکستانی سینما میں ایک "بے مثال پروڈکشن" کے طور پر مشہور، اس فلم کے ہدایت کار بلال لاشاری ہیں اور اس فلم نےپروڈکشن، وژوئل ایفیکٹس اور کلاسیکی لوک کہانی میں جدت کے حوالےسے بین الاقوامی توجہ حاصل کی ہے ۔

    ویڈیوز

    زبان