• صفحہ اول>>سائنس و ٹیکنالوجی

    چین کے کھیتوں میں زرعی کارکردگی اور معیار میں اضافہ کرتے ڈرونز

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-07-09

    (تصویر۔ پیپلز ڈیلی ایپ)

    (تصویر۔ پیپلز ڈیلی ایپ)

    9جولائی 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)صوبہ گوانگ دونگ کی ڈسٹرکٹ حوانگ پھو کے گاوں لیان تھانگ میں چاول کےکھیتوں پر 8 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے پرواز کرتا ڈرون ، چاول کی منجی لگا رہا ہے۔

    یہ ڈرون ،صرف 30 منٹ میں، 300 مو (20 ہیکٹر) کھیتوں میں بوائی کا کام مکمل کر لیتا ہے۔ کھیتوں میں، انٹرنیٹ آف تھنگز (IoT) کے آلات، جن میں مٹی کے سینسر، موسمیاتی سٹیشن اور سمارٹ کیمرے شامل ہیں، ہر 15 منٹ بعد ڈیٹا واپس " فارم برین " کو بھیجتے ہیں۔

    زرعی روبوٹ بنانے والی کمپنی XAG کے شریک بانی اور سینئر نائب صدر گونگ جیا چھن بتاتے ہیں کہ ایک ڈرون، بغیر کسی براہ راست انسانی مداخلت کے 500 مو زرعی زمین کی دیکھ بھال اور اس پر کاشت کاری کر سکتا ہے۔

    (تصویر۔ پیپلز ڈیلی ایپ)

    (تصویر۔ پیپلز ڈیلی ایپ)

    تقریباً 3,000 کلومیٹر دور، شمال مغربی چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کی یولی کاؤنٹی میں، XAGکے 3,000-مو کے سمارٹ کاٹن فارم پر فضا میں اڑتے ڈرونز کے علاوہ کوئی کارکن نہیں ہے ۔ یہاں ڈرونز خودکار طور پر گشت کر تے ہیں جب کہ خودکار گاڑیاں پہلے سے طے شدہ راستوں پر چلتے ہوئے ہر کپاس کے پودے کی جڑوں تک درست مقدار میں پانی اور کھاد فراہم کر رہی ہیں۔

    یہ چین کا پہلا "ان مینڈ کاٹن فارم پراجیکٹ" ہے۔ جب 2021 میں اس کا آغاز ہوا تھا تو مقامی کاشت کاروں کا خیال تھا کہ دو افراد کے لیے 3,000 مو زمین کا انتظام ممکن نہیں ہے۔ تاہم، 2024 تک، اس فارم نے فی مو 529 کلوگرام اوسط پیداوار حاصل کی، جس میں 96 فیصد سے زیادہ اعلیٰ معیار کی کپاس تھی ۔

    (تصویر۔ پیپلز ڈیلی ایپ)

    (تصویر۔ پیپلز ڈیلی ایپ)

    گونگ جیا چھن نے نشاندہی کی کہ ماضی میں زراعت تجربات پر مبنی تھی اور آج یہ معلومات پر مبنی ہے۔اب پورے صنعتی سلسلے کو درست طریقے سے منظم کیا جا سکتا ہے۔اس نظام نے چاول کے کھیتوں میں پانی اور بجلی کے خرچ کو فی مو 47 فیصد اور کیڑے مار ادویہ کے استعمال کو 30 فیصد کم کیا ہے جب کہ کھاد کی کارکردگی 40 فیصد تک بہتر ہوئی ہے۔

    اس تکنیکی صلاحیت کے ساتھ، یہاں کےبہت سے نوجوان اور یہاں واپس آنے والے فارغ التحصیل افراد سمارٹ فارم قائم کر رہے ہیں اور ڈرون کی بنیاد پر کاشت کاری کر رہے ہیں۔گونگ کے مطابق، XAG نے چین بھر میں سمارٹ زراعت میں 140,000 سے زائد افراد کو پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی ہے۔

    (تصویر۔ پیپلز ڈیلی ایپ)

    (تصویر۔ پیپلز ڈیلی ایپ)

    آج، اس کمپنی کے زرعی روبوٹ تقریباً 70 ممالک اور علاقوں میں سروسز فراہم کر رہے اور یہ زرعی ڈرون اور روبوٹکس کی فروخت میں دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے ۔

    ویڈیوز

    زبان