
حالیہ موسم گرما میں، یورپ گرمی کی شدید لہر کی لپیٹ میں ہے جس کے باعث، چین کی ایئر کنڈیشنرز جیسی ٹھنڈک فراہم کرنے والی مصنوعات یورپی لوگوں کے لیے گرمی سے بچاو کے لیے ناگزیر ہو گئی ہیں اور یہ یورپ کے بڑے سٹورز میں تقریباً ناپید ہو گئی ہیں۔
گرمیوں کی ٹھنڈک فراہم کرنے والی مصنوعات کی بین الاقوامی کامیابی کی وجوہات کو سمجھنا ہمیں یہ جاننے میں مدد دیتا ہے کہ چین میں بنی مصنوعات دنیا بھر میں مقبول کیوں ہیں۔
"مشینز کی شدید قلت" – چینی مینوفیکچرنگ کی موافقت کو اجاگر کرتی ہے
چینی ایئر کنڈیشنرز اتنے مقبول کیوں ہوئے؟ ایک صارف کا تبصرہ اس کی وجہ کو واضح کرتا ہے جو کہتے ہیں کہ چینی مصنوعات نے یورپی گھرانوں کے اصل مسئلے کو درست طریقے سے حل کیا ہے ۔حقیقت یہ ہے کہ یورپ میں عمارات کے اگلے حصے میں تبدیلی کی ممانعت ہے اور تنصیبی اخراجات کی وجہ سے ایئر کنڈیشنرز کی شرح استعمال ہمیشہ کم رہی ہے۔ چینی کمپنیز نے جو پورٹ ایبل سپلٹ سسٹم ایئر کنڈیشنر متعارف کروائے ہیں وہ بغیر ڈرلنگ کے، آسانی سے نصب ہو جاتے ہیں ساتھ ہی توانائی کی بچت اور شور میں کمی کی خصوصیات مقامی ضروریات کے عین مطابق ہیں۔چنانچہ یہ فوراً مقبول ہوئے اور تیزی سے فروخت ہو کر مارکیٹ میں تقریباً ناپید ہوگئے ہیں۔
"آپ کی ضروریات کو سمجھنا، آپ کی خواہشات کو پورا کرنا"۔ یہی مضبوط مارکیٹ موافقت، عالمی مارکیٹ میں چینی مینوفیکچرنگ کی بنیادی قابلیت ہے۔ صرف ایئر کنڈیشنرز ہی نہیں بلکہ موسم گرما میں ٹھنڈک فراہم کرنے والی دیگر تمام مصنوعات مثلاً سپرے فین، سولر فین اور پورٹیبل آئس مشینز وغیرہ کی بیرون ملک مقبولیت کا انحصار کسی ناقابلِ رسائی "اعلیٰ ٹیکنالوجی" پر نہیں، بلکہ صارفین کی مقامی مارکیٹ سے پوری نہ ہونے والی ضروریات کو سمجھنے، مارکیٹ کے مرکزی مسائل درست طور پر شناخت کر کے "سمارٹ سلوشن آئیڈیاز" کی تخلیق اور صارفین کے مسائل کو حل کرنے کی حقیقی صلاحیت ہے۔ کہا جا سکتا ہے کہ "تیز حس " اور " پھرتیلے ہاتھ پاؤں" ہی چینی مینوفیکچرنگ کو ہمیشہ متحرک رکھتے ہیں۔
"مشینز کی شدید قلت" – چینی مینوفیکچرنگ کے استحکام کی عکاسی
ایک ایئر کنڈیشنر کا بیرونِ ملک سفر، پہاڑوں اور سمندروں کو عبور کرتا ایک تیز رفتار "ریلے ریس " ہے۔ مثلاً مِےدی (Midea) کمپنی نے "مقامی تحقیق و ترقی" کے ماڈل کے تحت، دو ہفتوں میں پہلا پروٹو ٹائپ مکمل کیا، صنعتی کلسٹر کے فوائد سے استفادہ کرتے ہوئے، بنیادی پرزے ،مقامی طور پر حاصل کر کے تیزی سے اسمبل کیے گئے؛ ریل اور آبی نقل و حمل کے انضمام سے لاجسٹکس کی کارکردگی میں اضافہ اور لاگت میں کمی آئی۔ بنیادی ٹیکنالوجی کی ترقی، بڑے پیمانے پر پیداوار، آرڈرز کی فوری تکمیل اور سرحد پار لاجسٹکس ،یہ مکمل "سپلائی اینڈ انڈسٹریل چین"، چینی مینوفیکچرنگ کو تیز ترین پراڈکٹ اپ گریڈیشن اور پیداواری صلاحیت میں توسیع کے قابل بناتی ہے۔
"فوری پیداوار کی صلاحیت" سے "فوری فراہمی کی صلاحیت " تک، مضبوط صنعتی استحکام چینی مینوفیکچرنگ کو بیرونِ ملک مقبولیت کی مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے۔ اگر طویل مدتی صنعتی رجحان دیکھیں تو الیکٹرک سائیکلز کی بیرون ملک مقبولیت سے، یورپ و امریکا میں " تین پہیوں والی گاڑی " کی دھوم اور یورپی مارکیٹ میں ہیٹرز تک، ہر بار جب بھی عالمی منڈی میں طلب کا خلا پیدا ہوا، چینی مینوفیکچرنگ اس خلا کو پر کرنے کے لیے بروقت جگہ سنبھالتی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں جیسے جیسے مزید چینی مصنوعات پہنچ رہی ہیں، چین کے صنعتی نظام کی لچک بھی بار بار آزمائی جا رہی ہے اور یہ عالمی سطح پر ایک مسابقتی فائدے میں تبدیل ہو رہی ہے۔ مضبوط بنیاد اور پائیدار ڈھانچہ ،چینی مینوفیکچرنگ کو عالمی سپلائی چین میں مستحکم بنیاد بناتے ہیں۔
"مشینز کی شدید قلت" – چینی مینوفیکچرنگ کی اختراعی صلاحیت کا ثبوت
قیمتیں 800 یورو سے بڑھ کر 2000 یورو ہو گئیں اور سٹاک مکمل طور پر ختم ہو چکا؛ قیمت دوگنا ہوگئی، پھر بھی ایک مشین کا حصول مشکل ہے۔ یہ صرف" قیمت" کا مقابلہ نہیں بلکہ" قدر و قیمت" کا مقابلہ ہے، پیرامیٹرز کی دوڑ نہیں بلکہ اختراع کی دوڑ ہے۔ موسم گرما میں ٹھنڈک فراہم کرنے والی مصنوعات کی بیرون ملک مقبولیت اور فروخت میں اضافہ واضح کرتا ہے کہ چینی مینوفیکچرنگ، مقابلے کی اس دوڑ سے آزاد ہو رہی ہے۔ امریکی اخبار "وال سٹریٹ جرنل" کے مطابق،چین کی گھریلو آلات کی پیداوار میں برتری صرف لاگت کے باعث نہیں بلکہ مکمل سپلائی چین، بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ اور مسلسل اختراعی صلاحیت کے باعث ہے۔
برسوں کی ترقی کے بعد آج گھریلو ایئر کنڈیشنر کی عالمی پیداوار میں چین کا حصہ 80 فیصد سے زیادہ اور ایئر کنڈیشنر کمپریسر کی پیداوار میں تقریباً 90 فیصد ہے۔ مضبوط مارکیٹس میں سخت مسابقت کے پیشِ نظر، چین کی گھریلو آلات بنانے والی کچھ کمپنیز نے طلب کی موجودہ دوڑ کے دائرے سے باہر نکل کر، درست اختراعات کے ذریعے ترقی کے نئے راستے کھولے ہیں، جس سے مارکیٹ کے نئے امکانات اور ترقی کے نئے فوائد حاصل ہو رہے ہیں۔ اس پہلو سے دیکھیں تو، یورپ میں گرمی کی حالیہ لہر میں چینی کمپنیز کی شاندار کارکردگی اس بات کا بین ثبوت ہے کہ چین، "عالمی فیکٹری" کے روایتی کردار سے عالمی "اختراعی انجن" میں ڈھل رہا ہے۔
کم قیمت پر مسابقت سے لے کر اختراع کی راہ پر آگے بڑھنے تک ، یکسانیت و رجحانات کی تقلید سے آگے بڑھ کر حسبِ ضرورت پیداوار تک، جیسے جیسے چینی مینوفیکچرنگ کی رفتار میں "نئی" (نئی چیزیں) اور "اعلیٰ" (اعلیٰ ٹیکنالوجی اور اعلیٰ معیار) کی جانب تیزی آ رہی ہے، چینی مینوفیکچرنگ محض "سستی لاگت" کا مترادف نہیں رہی۔ اعلی تکنیکی مہارت، صنعتی گہرائی اور فوری ردِعمل کی مجموعی "ہارڈ پاور" آج چینی مینوفیکچرنگ کا نیا فائدہ بن چکی ہیں۔



