19اگست 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)پیر کو چین کے مرکزی بینک کی جانب سے کیے جانے والے اعلان کے مطابق، چین کے مزید آٹھ بینکس کو ڈیجیٹل یوان آپریٹر کے مجاز اداروں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ڈیجیٹل یوآن سروسز کی شمولیت کو بہتر بنانا اور عوام کی درخواستوں کے مطابق محفوظ، آسان اور مؤثر ڈیجیٹل یوآن سروسز فراہم کرنا ہے۔
نئے شامل کیے گئے آپریٹرز میں پھنگ آن بینک، حنگ فنگ بینک، چائنا بوہائی بینک، شانگ ہائی بینک، ہانگ جو بینک، ہوئی شانگ بینک، بینک آف چھانگ شا اور گوانگ شی بئے بو گلف بینک شامل ہیں۔ یہ بینکس، مرکزی بینک کے ڈیجیٹل یوان نظام سے منسلک ہوں گے۔ آپریشنل اور تکنیکی تیاریاں مکمل ہونے کے بعد یہ آپریٹرز، ڈیجیٹل یوان سروسز کا باضابطہ آغاز کریں گے۔
اس توسیع کے ساتھ، ڈیجیٹل یوان کے کاروبار کے لیے آپریٹنگ اداروں کی تعداد 30 ہو گئی ہے۔ مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ وہ ڈیجیٹل یوان کی ترقی کے لیے ایک کھلے، شمولیت پر مبنی اور منصفانہ مقابلے کا ماحول تشکیل دینے کے سلسلے میں آپریٹرز کی تعداد بڑھانے کا عمل جاری رکھے گا۔



