2 ستمبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)شمال مغربی چین کا سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقہ، دنیا میں پروسیسڈ ٹماٹر کی پیداوار والے تین بڑے علاقوں میں سے ایک ہے جو کہ چین کی مجموعی پیداوار کا تقریباً 80 فیصد فراہم کرتا ہے۔ سورج کی روشنی کے طویل اوقات ، انتہائی خشک آب و ہوا اور دن رات کے درجہ حرارت میں نمایاں فرق یہاں پروسیسڈ ٹماٹر کی کاشت کے لیے سازگار حالات فراہم کرتے ہیں۔
پیداوار کے جدید اور سمارٹ طریقے، ان قدرتی فوائد کو صنعتی صلاحیت میں تبدیل کر رہے ہیں۔ 2025 میں سنکیانگ کے پروسیسڈ ٹماٹروں کی صنعتی میکانائزیشن کی شرح 99 فیصد رہی، جب کہ میکانائزڈ کاشت اور کٹائی دونوں کی شرح 98.5 فیصد سے زیادہ رہی۔
سنکیانگ میں چھانگ جی حوئی خود اختیار پریفیکچر ایک اہم پیداواری مرکز ہے۔ اگست 2026 میں، چھانگ جی میں 130,000 مو (تقریباً 8,700 ہیکٹر) پر کٹائی کے موسم کا آغاز ہوا۔ کاشت اور کٹائی کی جدید ٹیکنالوجیز اور کانٹریکٹ فارمنگ کی مدد سے، یہ ضلع کاشت، کٹائی اور پروسیسنگ کا احاطہ کرنے والے صنعتی سلسلے کو مضبوط کر رہا ہے۔ یہاں پر خام ٹماٹر کو پروسیس کرنے کی صلاحیت 45,000 ٹن یومیہ تک پہنچ چکی ہے۔
چھانگ جی کے کھیتوں سے لے کر ٹماٹر کی عالمی ترسیلی سلسلے تک، یہ شوخ اور تازگی سے بھرپور 'سنکیانگ سرخ' جدید زراعت کی توانائی دنیا کو دکھا رہا ہے۔



