31اگست 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)اس سال شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او ) کے قیام کی 25 ویں سالگرہ ہے۔ یہ 25 سال ایک نئی نوجوان نسل کی ترقی کے بھی گواہ ہیں۔
"ایس سی او فیملی "کے نوجوان، گو زبان و ثقافت میں مختلف ہیں، لیکن وہ ایس سی او کے ذریعے منسلک ہیں اور ایک مشترکہ مستقبل کے شراکت دار بن چکے ہیں۔ان کا ماننا ہے کہ مشترکہ مستقبل کے حامل زیادہ قریبی معاشرے کی تشکیل کے لیے نئی نسل، ایک دوسرے کی صلاحیتوں اور جدید تعاون کے ذریعے، اپنی بصیرت و توانائی کو پیش کرے گی۔
ایس سی او کے ساتھ ساتھ بڑے ہوتے نوجوانوں سے لے کر مشترکہ طور پر آگے بڑھنے اور عمل کرنے والے شراکت داروں تک ، ایس سی او فیملی کے نوجوان ، اپنے مشترکہ گھر کو ایک مزید بہتر جگہ بنانے کے لیے ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے آگے بڑھتے رہیں گے ۔



