
چین کے صوبے حہ نان کی پھنگ چھیاو ڈسٹرکٹ کی ایک "رینٹل شاپ" میں عملے کا ایک رکن کرائے پر لیے جانے والے الیکٹرک بائیک کا جائزہ لے رہا ہے۔(حہ زہ یاو کی تصویر ، اے آئی کی مدد سے سکیجنگ کا تاثر دیا گیا ہے)
3 ستمبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)لن شیاو، 1995 کے بعد پیدا ہونے والی نسل سے تعلق رکھتی ہیں اور بیجنگ میں ملازمت کرتی ہیں۔ شنگھائی ڈزنی لینڈ کے تفریحی سفر سے پہلے ان کا ارادہ تھا کہ وہ چینی کمپنی DJI کا اوسمو پاکٹ 4 خریدیں، لیکن وہ یہ بھی سوچ رہی تھیں کہ چونکہ وہ زیادہ گھومتی پھرتی نہیں ہیں اس لیے وہ اس ڈیوائس کو زیادہ استعمال نہیں کر پائیں گی۔ ایک دوست کی تجویز پر، انہوں نے رینٹل پلیٹ فارم rrzu.com کے ذریعے بغیر کسی پیشگی ادائیگی کے کرائے پر ایک ڈیوائس لی جو کہ اگلے دن تمام ضروری آلات کے ساتھ ان تک پہنچ گئی اور اس کا دو دن کا کرایہ 100 یوان(تقریباً 14.88 ڈالر) سے بھی کم تھا۔
لن شیاو کا تجربہ اس بات کی واضح مثال ہے کہ کس طرح "رینٹل سروسز"سے استفادہ کرنا روزمرہ زندگی کا حصہ بن رہا ہے۔
حالیہ برسوں میں، چین کی مال گزاری کی کھپت کے شعبے نے تیزی سے فروغ پایا ہے۔ جنوری میں، وزارت تجارت سمیت 9 سرکاری شعبوں نے سبز استعمال کو فروغ دینے کے لیے ایک ہدایت نامہ جاری کیا، جس میں گرین رینٹل سروسز کی ترقی، سبز خرچ کے ماڈلز میں جدت، نقل و حمل، کام کی جگہوں (ورک سپیسز) اور اشیا کے اشتراک کی حوصلہ افزائی کرنے کا کہا گیا ہے۔
چین کی ریاستی انتظامیہ برائے بازار کے قواعد و ضوابط کے مرکزِ تحقیق و ترقی کے جاری کردہ وائٹ پیپر کے مطابق، 2024 میں چین کی مال گزاری کی معیشت کا لین دین کا حجم 4.2 ٹریلین یوان سے تجاوز کر گیا، جس میں 32 فیصد سالانہ کا اضافہ ہوا۔
گرمیوں کی تعطیلات کے آغاز سے ہی مال گزاری کی کھپت میں تسلسل کے ساتھ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ سفری شعبے میں، کرائے پر گاڑیاں فراہم کرنے والی کمپنی CAR Inc کے آرڈرز میں سالانہ 30 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ کنسرٹ کے آلات اور گیمنگ کے ساز و سامان میں سب سے زیادہ نمو ہوئی، جس میں آرڈرز کی شرح بالترتیب 388.5 فیصد اور 488.7 فیصد سالانہ رہی۔ کھپت کی اس تیزی میں نوجوان صارفین اہم محرک ہیں اور متعلقہ زمرے میں 66.5 فیصد سے زائد آرڈرز، ان لوگوں کے ہیں جو 1995 کے بعد اور 2000 کی دہائی میں پیدا ہوئے۔
مئی 2025 میں، غیر استعمال شدہ مشترکہ اشیا کے معیار کی معلومات کے لیے باضابطہ طور پر ایک قومی معیار نافذ کیا گیا۔ اسی دوران، ای کامرس پلیٹ فارم جیسے Dewu نے کرایے کی خدمات متعارف کروائی ہیں جو کہ ڈیجیٹل مصنوعات، کپڑوں سے متعلقہ لوازمات اور لگژری ہینڈ بیگز سمیت 100 سے زائد اقسام کا احاطہ کرتی ہیں، جس سے صنعتی ایکو سسٹم مزید متنوع ہو رہا ہے۔
صنعتی تخمینوں کے مطابق، بڑے پیمانے پر سرکلر رینٹل سروسز سے 30 ملین سے زیادہ آلات کو دوبارہ استعمال کرنے کا موقع ملا ہے، جس سے الیکٹرانک ویسٹ میں تقریباً 80,000 ٹن کی کمی آئی ہے۔
چائنیز اکیڈمی آف سوشل سائنسز کے شعبہِ عمرانیات کے محقق جو دی کہتے ہیں کہ معیار اور خدمات میں بہتری کے ساتھ، توقع ہے کہ کرائے کی کھپت ایک مخصوص انتخاب سے ایک عمومی انتخاب کی شکل اختیار کر جائے گی، جو کہ مقامی طلب کو بڑھانے اور سبز ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایک نئی قوت فراہم کرے گی۔



