27 اگست کو ، شنگھائی تعاون تنظیم کے اقتصادی و تجارتی تعاون پر خصوصی پریس بریفنگ میں چین کی وزارت تجارت کے متعلقہ نمائندے نے بتایا کہ چین نے ایس سی او کی صدارت سنبھالنے کے بعد، عالمی تجارت میں اتار چڑھاؤ سے نمٹنے اور کثیر جہتی تجارتی نظام کی حمایت کے لیے رکن ممالک کے ساتھ مل کر ایک مضبوط آواز بلند کی ہے۔رواں سال اپریل میں، ایس سی او نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کثیر جہتی تجارتی نظام کو مضبوطی سے برقرار رکھنے اور تجارتی چیلنجز کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے، نیز کھلی، جامع، پائیدار، مستحکم، متنوع اور قابل اعتماد عالمی سپلائی چین کی حمایت پر زور دیا۔
25 اگست کو ، چائنا میڈیا گروپ اور شنگھائی تعاون تنظیم سیکریٹریٹ کے اشتراک سے "2025 ایس سی او فورم برائے عوامی تبادلہ" بیجنگ میں منعقد ہوا۔ کرغزستان کے صدر سدیر ژپاروف اور پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے اس موقع پر مبارکباد کے خطوط بھیجے۔ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کی سیاست، ثقافت ،میڈیا اور زندگی کے متعدد شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات سمیت 100 سے زائد مہمانوں نے تقریب میں شرکت کی اور شنگھائی تعاون تنظیم کے متعدد ممالک کے درمیان عوامی تبادلوں کے نتائج کے اجراء کا مشاہدہ کیا۔
شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی سربراہی سمٹ 31 اگست سے یکم ستمبر تک چین کے شہر تھیانجن میں منعقد ہو گی۔ایس سی او کے سیکرٹری جنرل یرمیک بائیف نے حال ہی میں سی ایم جی کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ اس سربراہی اجلاس میں اہم سیاسی اور معاشی دستاویزات کا ایک سلسلہ جاری کیا جائے گا، جن میں تھیانجن اعلامیہ بھی شامل ہوگا ، جو بین الاقوامی ہاٹ ایشوز کے ساتھ ساتھ سیاست، سلامتی اور معیشت جیسے مختلف شعبوں میں حالیہ عالمی صورتحال پر رکن ممالک کے رہنماؤں کے موقف کی عکاسی کرے گا۔ اس کے علاوہ اگلے 10 سال کے لئے ایس سی او کی ترقیاتی حکمت عملی بھی جاری کی جائے گی۔
2025 کا شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس 31 اگست اور یکم ستمبر کو چین کے شہر تھیان جن میں منعقد ہوگا۔ چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت کی کونسل کے 25 ویں اجلاس اور "ایس سی او +" اجلاس کی صدارت اور مرکزی خطاب کریں گے۔ اجلاس کے دوران شی جن پھنگ اجلاس میں شریک رہنماؤں کے لیے استقبالیہ ضیافت اور دوطرفہ سرگرمیوں میں بھی شرکت کریں گے۔