شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس 31 اگست سے یکم ستمبر 2025 تک چین کے شہر تھیان جن میں منعقد ہوگا۔ یہ تنظیم کے قیام کے بعد سب سے بڑی سمٹ ہوگی، جس میں 20 سے زائد ممالک کے رہنما اور 10 بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان دریائے ہائی حہ کے کنارے جمع ہوں گے۔ جولائی 2024 سے جب سے چین ایس سی او کا موجودہ چیئرمین ملک بنا ، شنگھائی تعاون تنظیم باضابطہ طور پر ایک نتیجہ خیز "چائنا ٹائم" میں داخل ہوئی ہے ۔ چین سات سال کے بعد پانچویں بار اس تنظیم کی صدارت کر رہا ہے۔
31 جولائی کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس کے دوران ،شنگھائی تعاون تنظیم کے موجودہ چیئرمین ملک کی حیثیت سے چین کی صدارتی مدت کے اہم نتائج اور تھیان جن سمٹ کی تیاریوں کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سال جولائی میں شنگھائی تعاون تنظیم کے موجودہ چیئرمین ملک کی حیثیت سنبھالنے کے بعد سے، چین نے صدارتی ذمہ داریوں کو مستعدی سے انجام دیتے ہوئے مثبت پیش رفت اور نتائج حاصل کیے ہیں۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نے پندرہ جولائی کوتھیان جن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس کی صدارت کی۔
شنگھائی تعاون تنظیم کا تھیان جن سربراہی اجلاس 31 اگست سے یکم ستمبر تک منعقد ہوگا۔شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس 15 تاریخ کو تھیان جن میں ہوا۔ اجلاس کے بعد، چین کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا تھیان جن سربراہی اجلاس 31 اگست سے یکم ستمبر تک منعقد ہوگا۔