• صفحہ اول>>سائنس و ٹیکنالوجی

    بصارت کو انفراریڈ تک بڑھا دینے والا ریٹینل امپلانٹ

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-06-13
    بصارت کو انفراریڈ تک بڑھا دینے والا ریٹینل امپلانٹ

    13جون 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن) چینی سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے ایسا انقلابی ریٹینل امپلانٹ متعارف کروایا ہے جو نہ صرف اندھوں کی بینائی بحال کر سکتا ہے بلکہ انہیں انفراریڈ روشنی دیکھنے کی صلاحیت بھی فراہم کر سکتا ہے، جو کہ انسانی نظر کے معمول سے باہر ہے۔

    جریدے، سائنس میں شائع ہوانے والا مشاہدہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ کس طرح انتہائی پتلی ٹیلوریم نینو وائرز ،نابینا چوہے کی آنکھ میں خراب فوٹو ریسیپٹرز کی جگہ لے سکتے ہیں اور انفراریڈ کے قریب تر روشنی کو برقی سگنلز میں تبدیل کر سکتے ہیں ۔نئی ٹیکنالوجی کی عملی حیثیت اور اس کا مضبوط حفاظتی پروفائل مصنوعی بصارت کی ترقی میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جو دنیا بھر میں اندھے پن یا ریٹینل بیماری کے شکار 200 ملین مریضوں کے لیے بے حد قیمتی ثابت ہو سکتا ہے ۔

    یہ آلہ میکاک بندروں میں کامیابی سے لگایا گیا، جہاں اس نے تحفظ اور 1,550 نینو میٹر انفراریڈ کے قریب تر روشنی کو دریافت کرنے کی صلاحیت دونوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔ آنکھوں کی شدید بیماریاں جیسے میکولر ڈی گریڈیشن کے مریضوں میں انفراریڈ بصارت، کم روشنی اور تاریکی میں دیکھنے میں مدد کر سکتی ہے۔ یہ آلہ کم روشنی میں نمایاں فوائد فراہم کر سکتا ہے۔فودان یونیورسٹی کے ایک اہم محقق ژانگ جیائی کا کہنا ہے کہ نینو وائر میش حیرت انگیز طور پر بے حد باریک ہیں یہ پچھلے مصنوعی فوٹو ریسیپٹرز سے تقریباً دس گنا باریک ہیں، جس کی وجہ سے انہیں لگانا آسان ہے اور یہ آنکھ کی نازک ساخت کے ساتھ زیادہ ہم آہنگ ہے۔

    ریٹینل امپلانٹ ایک گیم چینجر ہو سکتا ہے ۔ اب تک کے مشاہدات کے مطابق ، بغیر بھاری چشموں یا بار بار چارج کیے جانے والے آلے کی نسبت ، ایک کم سے کم مداخلتی، ریورس ایبل طریقہ کار قدرتی بصارت کو بحال کرتا ہے ۔محققین کے مطابق ، جانوروں پر کیے جانے والی کامیاب تحقیق اور مطالعے نے مستقبل کے انسانی تجربات کے لیے راہ ہموار کی ہے اور موجودہ ٹیکنالوجیز کے مقابلے میں ایک محفوظ، زیادہ مؤثر اور وسیع تر حل پیش کیا ہے محققین کا کہنا ہے کہ یہ نابینا اور بصری طور پر کسی معذوری کے شکار افراد میں بصارت کی بحالی کے لیے ریٹینل نیورو پروتھیسس کے موثر پن کو نمایاں طور پر بہتر بنا سکتا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان