28 جولائی2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)صوبہ یننان کی منگ ہائی کاؤنٹی میں، شاخوں پر بیٹھے ہوئے یا جنگل میں اپنے پروں کو پھیلائے ہوا میں معلق ، ہزاروں ایشیائی اوپن بل سٹورک اپنے سفید براق پروں سے اس تمام علاقے کو سجا دیتے ہیں۔ ایشیائی اوپن بل اسٹورک، پرندوں کی ان اقسام میں سے ہے جو معدومیت کے خطرے سے دوچار ہیں۔ ان پرندوں کو چین میں پہلی بار 2006 میں ریکارڈ کیا گیا تھااور حالیہ سالوں میں ان کی آبادی میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے۔