30 جولائی2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)یکم اگست کو پیپلز لبریشن آرمی کے 98ویں یوم تاسیس کے موقع پر، چائنا سنٹرل ٹیلی ویژن (سی سی ٹی وی) پانچ اقساط پر مشتمل ٹی وی سیریز "فورجنگ اہیڈ " نشر کرے گا۔
اس سیریز کو سنٹرل ملٹری کمیشن کے پولیٹیکل ورک ڈیپارٹمنٹ، دفتر برائے سنٹرل سائبر اسپیس افیئرز کمیشن ، اور چائنا میڈیا گروپ نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ اس سیریز میں پارٹی اور عوام کے تفویض کردہ فرائض کو پورا کرنے کے لیے پی ایل اے میں ان تھک محنت کرنے اور بے لوث خدمات سر انجام دینے والوں کی کہانیاں اور جذبہ پیش کیا گیاہے ۔
آج اس سیریز کا ٹیزر جاری کیا گیا ہے۔ آئیے اس وقت اس کی چند جھلکیاں دیکھیں اور"فورجنگ اہیڈ " کے لیے اپنا وقت ضرور نکالیے گا!