• صفحہ اول>>چین کے رنگ

    دنیا کی چھت پر نوجوان 'ہوا کا تعاقب" کرنے والے  نوجوان ، جو شی زانگ کو  توانائی فراہم کرتے ہیں

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-07-31

    31 جولائی2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)چین کے خود اختیار علاقے شی زانگ کی سطحِ مرتفع ناگچو، 4,650 میٹر کی اوسط بلندی پر واقع ہے۔ اس بلندی پر چلنے والی شدید تند ہوائیں، یہاں قائم اوماٹنگا ونڈ فارم میں بڑے بڑے ٹربائنز کو چلاتی ہیں۔

    ٹربائم کی مرمت کرنے والے انجینئر ، 21 سالہ چانگ جیان روئی کی روزمرہ کی ذمہ داریوں میں لفٹ کے ذریعے ٹربائن کے اندرونی حصے میں جانا اور پھر تقریباً 20 میٹر کی بلندی پر سروس سیڑھیوں پر چڑھ کر اہم جائزے لینا اور کارکردگی کی جانچ کرنا شامل ہیں۔

    اگرچہ شی زانگ میں بھرپور ہوا چلتی ہے لیکن ، چین کے سطحٰ مرتفع کے سب سے بلند شہر ، ناگچو کو تاریخی طور پر اپنے جغرافیے اور انتہائی شدید آب و ہوا کی وجہ سے محدود گرڈ کا سامنا رہا ہے۔ موسم سرما میں ہمیشہ بلیک آؤٹ ہوتا ہے اور ہوائیں اکثر لیول 10 سے تجاوز کر جاتی ہیں۔گو کہ تند و تیز ہواوں کو قدرتی وسائل میں سے ایک مانا جاتا ہے لیکن ایک وسیلہ سمجھا جاتا ہے لیکن یہی خصوصیت ونڈ فارم کی تعمیر کے لیے بھی بڑا چیلنج رہی ۔

    اوماٹنگا ونڈ فارم کی تصویر ۔ (یہ تصویر وی چیٹ پر CHN Energy Xizang Power Company Limited کے آفیشل اکاؤنٹ سے لی گئی ہے)

    اوماٹنگا ونڈ فارم کی تصویر ۔ (یہ تصویر وی چیٹ پر CHN Energy Xizang Power Company Limited کے آفیشل اکاؤنٹ سے لی گئی ہے)

    جنوری 2024 میں، چائنا انرجی انویسٹمنٹ کارپوریشن نے ناگچو میں 100 میگاواٹ کا اوماٹنگا ونڈ فارم شروع کیا تھا۔ اپنے آغاز کے وقت، یہ دنیا کی سب سے بڑی، انتہائی اونچائی پر ونڈ پاور انسٹالیشن کے طور پر ایستادہ تھا۔ یہ سہولت سالانہ تقریباً 200 ملین kWh صاف بجلی پیدا کرتی ہے، جو 230,000 گھرانوں کو پورے سال کی بجلی فراہم کرنے کے لیے کافی ہے۔

    ٹربائنز کے نیچے، جنریشن زی کے ٹیکنیشن چانگ ہاؤیو کم اونچائی والی پودوں کا جائزہ لیتے ہیں۔ سطحِ مرتفع کے حساس ماحولیاتی نظام پر ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے کے لیے، چانگ اور ان کی ٹیم نے ہر ٹربائن بیس کے ارد گرد گھاس کی بحالی کے لیے سخت محنت کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یہاں ہم صرف گھروں کو روشن کرنے کے لیے نہیں ہیں بلکہ ہم یہاں ماحول کی حفاظت کے لیےبھی ہیں۔

    نوجوان اس جگہ کے تمام آپریشنل امور سنبھالتےہیں۔ اس وقت اومیٹنگا کی افرادی قوت کا 84 فی صد ، 35 سال سے کم عمر کے ملازمین پر مشتمل ہے۔ سیچوان کے شہر نے جیانگ سے تعلق رکھنے والے نوجوان چن یانگ، مینٹیننس انجینئر ہیں جو جین زی کی نمائندگی کرتے ہیں ، وہ کہتے ہیں کہ ہم نوجوان پروفیشنلز ، بامعنی شراکت کے خواہش مند ہیں۔

    پچھلے سال کے آخر میں، آسمانی بجلی سے چند ٹربائن بلیڈز خراب ہو گئے تو دیکھ بھال کے ماہر چن یانگ نے اپنی ٹیم کے ساتھ تیز ہواوں اور 20- درجہ حرارت میں بھی ایک معلق پلیٹ فارم پر تقریباً 100 میٹر کی بلندی پر مرمت کا کام مکمل کیا۔ وہ کہتے ہیں کہ سردی کی شدت سے میری ناک مسلسل بہہ رہی تھی لیکن گھریلو صارفین کے لیے بجلی بحال کرنا ہماری ترجیح تھی ۔ یہ عزم ٹیم کے اس رہنما اصول کی عکاسی کرتا ہے کہ ہم جتنی زیادہ بجلی پیدا کریں گے، اتنا ہی مقامی کمیونٹیز کو فائدہ ہوگا۔ یہ وہ صدا ہے جو نوجوان افرادی قوت کو ٹربائنز، گرڈز اور سب سٹیشنز میں آپریشنز کو بلا تعطل جاری رکھنے کے لیے متحرک رکھتی ہے۔

    وہ ٹربائنز کوبا آسانی کیسے چلاتے ہیں؟

    ابتدائی طور پر، آپریٹرز بصری جانچ پر انحصار کرتے تھے ، تاہم اب اوماٹنگا ونڈ فارم پر ایک انٹیلی جنٹ مانیٹرنگ سسٹم استعمال کیا جاتا ہے ۔ اس کا خود ساختہ ریئل ٹائم تشخیصی پلیٹ فارم اور کلسٹر کنٹرول سسٹم ،بلیڈ کی کارکردگی اور دیگر ڈیٹا کو مرکزی کنٹرول روم میں منتقل کرتا ہے اور پری ڈکشن الگوردھم کے ذریعے پاور آؤٹ پٹ مختص کی جاتی ہے۔

    چانگ بتاتے ہیں کہ اب، مرکزی کنٹرول اسکرین تمام 25 ٹربائنز کی حالت رئیل ٹائم میں دکھاتی ہے، جس سے وقت اور محنت کی بہت بچت ہوتی ہے۔ ان زیادہ تر ممکنہ مسائل کو ریموٹ انداز میں آف سائیٹ ہی حل کر لیا جاتا ہے صرف بڑی خرابیوں کے لیے سائٹ پر جا کر دیکھ بھال یا مرمت کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔

    34 سالہ ، کن سانگ تاشی کا شمار اس سائیٹ ٹیم کے سب سے تجربہ کار اراکین میں ہوتا ہے۔ 2014 میں انڈسٹری میں شامل ہونے کے بعد سے، انہوں نے انتہائی بلندی پر موافقت کی مثال پیش کرتے ہوئے مرمت اور دیکھ بھال کے کام کی نگرانی کی ،ساتھیوں کو ہائیڈریٹ رہنے اور ضرورت پڑنے پر اضافی آکسیجن کا استعمال کرنے کی یاد دہانی بھی کرواتےرہے ۔ کن سانگ کا مشاہدہ ہے کہ یہاں کے نوجوان تکنیکی ماہرین نمایاں جدت، قابلیت، اور سطح مرتفع کی ابھرنے کی قوت کے عکاس ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ مزید نوجوانوں، خاص طور پر مقامی لوگوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اس میراث کو اور آگے بڑحائیں۔

    ناگچو میں اوماٹنگا ونڈ فارم کے مرکزی کنٹرول روم کا منظر ۔ (تصویر بشکریہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیلی)

    ناگچو میں اوماٹنگا ونڈ فارم کے مرکزی کنٹرول روم کا منظر ۔ (تصویر بشکریہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیلی)

    ویڈیوز

    زبان