• صفحہ اول>>ویڈیوز

    اعلی معیار کی ترقی کی کہانیاں | تھور زدہ زمین پر پھلتا پھولتا 'اناج کا نیا گودام'

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-08-04

    راوی: یانگ جی گون، نمکین پانی کے چاول کی افزائش کے ماہر، زرعی جینومکس انسٹی ٹیوٹ، شینزین (AGIS) چینی زرعی سائنسز اکیڈمی اور سینیو-ایگری تھورزدہ پانی کے چاول (شینزین) کی کمپنی کے صدر۔

    4 اگست 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)تھور زدہ زمین کا استعمال ایک عالمی چیلنج ہے۔ 2018 میں ، میں نے شینزین سے شمال مغربی چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے شہر کاشغر، تک 5,000 کلومیٹر کا سفر کیا۔ اس سفر میں جو میں نے دیکھا وہ تھور زدہ زمین کا ایک وسیع سفید میدان تھا جہاں کچھ بھی نہیں اگتا تھا۔ جب ہم نے مٹی کا معائنہ کیا تو اس میں نمک کی مقدار 3.9 فیصد تھی ، یہ سمندر کے پانی سے زیادہ نمکین تھی جو شدید نمک اور تھور کی نشانی ہے۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ ان کے آباؤ اجداد کئی نسلوں سے یہاں فصلیں نہیں اگا سکے۔ انہوں نے ہم سے پوچھا کہ کیا ہم کامیاب ہو سکتے ہیں؟

    ہمارے لائےہوئے نمکین پانی کی چاول نہ صرف سیم و تھور سے متاثرہ زمین میں اگ سکتے ہیں بلکہ یہ مٹی سے نمکین پانی کو بھی ختم کرتے ہیں ۔ ایک ایکڑ تجرباتی زمین سے لے کر 10,000 ایکڑ کے ڈیمونسٹریشن بیس تک، ہم نے پیداوار کو 450 کلوگرام فی ایکڑ سے بڑھا کر 853 کلوگرام فی ایکڑ تک پہنچا دیا۔

    سائنسی اور تکنیکی کامیابیوں کی کمرشلائزیشن میں بے شمار چیلنجز کا سامنا رہا ۔ کاشت کو بڑھانے اور فیکٹریز بنانے کے لیے پیسوں کی ضرورت ہوتی ہےاور سائنسی تحقیق کے لیے تو اور بھی زیادہ فنڈنگ کی ضرورت ہوتی ہے۔ لیکن ایک ٹیک اسٹارٹ اپ کے طور پر، ہمارے پاس کوئی فیکٹری یا سامان نہیں تھا جسے ہم ضمانت کے طور پر استعمال کر سکیں، جس کی وجہ سے قرضوں کی منظوری حاصل کرنا انتہائی مشکل ہو گیا۔

    اس اہم موقعے پر، چائنا انڈسٹریل اینڈ کامرس بینک (ICBC) نے بروقت مالی مدد فراہم کی۔ اس نے پیٹنٹ کی قیمت، تحقیق و ترقی کی سرمایہ کاری کا تناسب، اور ہنر مند ٹیمز جیسے پہلووں کی بنیاد پر کاروبار کا اندازہ لگایا۔ کریڈٹ کی حدیں جدت کے اسکور سے منسلک تھیں۔ بینک کی شینزین اور سنکیانگ شاخوں نے مل کر پچھلے تین سالوں میں مجموعی طور پر 20 ملین یوان سے زائد کے شمولیتی قرضے فراہم کیے ہیں۔

    ویڈیوز

    زبان