• صفحہ اول>>کاروبار

    ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ میں خصوصی کسٹمز آپریشنز کا آغاز

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-12-18

    18دسمبر(پیپلز ڈیلی آن لائن)18دسمبر کو ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ نے پورے جزیرے میں باضابطہ طور پر خصوصی کسٹمز آپریشنز کا آغاز کر دیا ہے۔ خصوصی کسٹمز آپریشنز کا مطلب "جزیرے کو بند کرنا" نہیں، بلکہ اعلیٰ سطح کی کھلے پن کی پالیسی کو آگے بڑھانا ہے۔ اس مرحلے کی جانب بڑھتے ہوئے، ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ کی تعمیر مستحکم اور تیز رفتار کے ساتھ جاری ہے ۔

    صدر شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ "ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ کی تعمیر کا سٹریٹجک ہدف یہ ہے کہ ،اسے نئے دور میں بیرونی دنیا کے لیے چین کے کھلے پن کا ایک اہم گیٹ وے  بنایا جائے۔"

    اس سٹریٹجک ہدف کو سامنے رکھتے ہوئے، خصوصی کسٹمز آپریشنز کے بعد پورے ہائی نان جزیرے میں ایک ایسا آزادانہ اور با سہولت پالیسی نظام نافذ ہوگا جس کی بنیادی خصوصیات میں ،'فرسٹ لائن پر زیادہ آزادی کے ساتھ رسائی اور سیکنڈ لائن پر ریگولیٹڈ ایکسیس اور جزیرے کے اندر فری فلو ہیں۔'

    ہائی نان، بحرالکاہل اور بحرِ ہند کو ملانے والی اہم آبی گزرگاہ پر واقع ہے، جہاں ایک وسیع مقامی مارکیٹ موجود ہے اور اب اس کی نظریں جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کی جانب ہیں۔ ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ کی پالیسی مراعات کے ساتھ مل کر، یہ خطہ "دنیا سے خریدنے"اور "دنیا کو فروخت کرنے" کی بھرپورصلاحیت رکھتا ہے۔

    ہائی کو فو شنگ چھنگ انٹرنیٹ انفارمیشن انڈسٹری پارک کے ایک سٹوڈیو میں، ایک پاکستانی لائیو سٹریمر ، روانی سے انگریزی بولتے ہوئے دنیا بھر کے ناظرین کو چینی مصنوعات متعارف کروا رہا ہے۔ پارک کے انڈسٹریل جنرل منیجر وو چھنگ جی کے مطابق،اب تک پارک میں آنے والی کمپنیز کی تعداد 10 ہزار سے زائد ہو چکی ہے ، اور 2024 میں آمدنی 160 ارب یوآن سے زیادہ تھی ۔ان کا کہنا تھا کہ ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ کی ٹیکس کم شرح، ٹیکس کا سادہ نظام اور “زیرو ٹیرف” پالیسیز اداروں کے آپریشنل اخراجات کو نمایاں طور پر کم کر سکتی ہیں۔

    سان یا انٹرنیشنل ڈیوٹی فری سٹی میں دنیا بھر سے بڑی تعداد میں آنے والے سیاح متنوع ڈیوٹی فری مصنوعات کی خریداری کرتے ہیں۔ خصوصی کسٹمز آپریشنز کے بعد، “زیرو ٹیرف” مصنوعات کا دائرہ کار تقریباً 1900 ٹیکس آئٹمز سے بڑھ کر تقریباً 6600 تک ہو جائے گا اور مزید کاروباری ادارے اس پالیسی سے مستفید ہو سکیں گے۔

    یانگ پھو انٹرنیشنل کنٹینر پورٹ کے آغاز سے اب تک اندرونی و بیرونی تجارت کی مجموعی طور پر 59 شپنگ لائنز کھولی جا چکی ہیں، جس سے "اندرونی و بیرونی تجارت کو یکجا کرنے اور سمندروں میں دور اور نزدیک تک رسائی" پر مشتمل ایک بنیادی بین الاقوامی شپنگ نیٹ ورک قائم ہو چکا ہے۔ ہائی کو میے لان انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے “بغیر رکاوٹ کسٹمز کلیئرنس” حاصل کر لی ہے، جہاں محض پانچ منٹ میں کارگو ڈیکلریشن مکمل کی جاسکتی ہے۔

    یانگ پھو بندرگاہ پر، جہازوں کی آمدورفت عروج پر ہے۔ ہائی نان یانگ پھو اکنامک ڈیویلپمنٹ زون کے چیف پلانر لن گوانگ منگ ان غیر ملکی ماہرین میں شامل ہیں جو ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ کی تعمیر میں سرگرم ہیں۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ پورے جزیرے میں خصوصی کسٹمز آپریشنز کے باضابطہ آغاز کے ساتھ ہی پالیسی مراعات تیزی سے سامنے آئیں گی اور مزید بین الاقوامی ٹیلنٹس کو اپنی جانب متوجہ کریں گی، جو ہائی نان اور دنیا کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کریں گی۔

    ہائی نان بوآؤ لہ چھنگ انٹرنیشنل میڈیکل ٹورازم پائلٹ زون کی انتظامی کمیٹی کے پارٹی رکن اور نائب ڈائریکٹر فو جو کے مطابق، خصوصی کسٹمز آپریشنز کے بعد، فرسٹ لائن پر زیادہ آزادی کے ساتھ رسائی ،لہ چھنگ کو عالمی منڈیوں سے مزید آسانی کے ساتھ منسلک کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد فوری طور پر درکار درآمدی ادویہ اور طبی آلات کی کسٹمز کلیئرنس مزید تیز ہو جائے گی، لوگوں کی آمدورفت زیادہ آزاد اور سہل ہوگی، 86 ممالک کے لیے ویزا فری داخلہ نیز غیر ملکی ڈاکٹروں کے لیے لہ چھنگ میں پریکٹس کی منظوری کا وقت کم ہو جا ئےگا-یہ تمام پالیسیز غیر ملکی مریضوں اور اعلیٰ طبی ماہرین کے لیے شاندار سہولیات فراہم کریں گی۔

    وزارتِ تجارت کے انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ اکنامک کوآپریشن کے امریکا اینڈ اوشیانا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے نائب ڈائریکٹر کے مطابق، عالمیانتظام و انصرام کے مشترکہ چیلنجز کے تناظر میں ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ کی تعمیر چین اور دنیا کے دیگر ممالک کو مشترکہ طور پر عالمی ترقی کے مواقع تلاش کرنے اور جدید ترقیاتی راستے اختیار کرنے کے نئے مواقع فراہم کرتی ہے۔

    ویڈیوز

    زبان