• صفحہ اول>>کاروبار

    ہائی نان 101: ایف ٹی پی اور سپیشل کسٹمز : کیسے طرزِ زندگی کو بہتر بنا تے ہیں ؟

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-12-17

    ہائی نان 101: ایف ٹی پی اور سپیشل کسٹمز : آخر یہ ہے کیا؟

    ہائی نان 101: ایف ٹی پی اور سپیشل کسٹمز : اتنے مستعد کیسے ہیں ؟

    17 دسمبر (پیپلز ڈیلی آن لائن) اب جب کہ ہم یہ جان چکے ہیں کہ چین کے جنوبی صوبے ہائی نان میں فری ٹریڈ پورٹ اور اس کے خصوصی کسٹمز آپریشنز کیا ہیں اور یہ بھی سمجھ چکے ہیں کہ اہم کسٹمز پالیسیز کیسے کام کرتی ہیں، تو وقت آ گیا ہے ہماری تیسری اور آخری قسط کا جس میں ہم دیکھیں گے کہ یہ سارا نظام مل کر لوگوں کی روزمرہ زندگی کو کیسے بہتر بنا رہا ہے۔

    اس بات کا آغاز سانیا انٹرنیشنل ڈیوٹی فری شاپنگ کمپلیکس سے بہتر کہیں اور نہیں ہو سکتا، جو اس وقت دنیا کا سب سے بڑا ڈیوٹی فری شاپنگ سینٹر ہے۔ یہ صرف ہائی نان میں داخل ہونے والی بین الاقوامی مصنوعات شاندار قیمتوں پر حاصل کرنے کی بہترین جگہ ہی نہیں، بلکہ اس بات کا ایک واضح عملی ثبوت ہے کہ نئی پالیسیز کیسے نئے مواقع کھول رہی ہیں، آمدن میں اضافہ کر رہی ہیں اور روزمرہ زندگی کو زیادہ متحرک اور با سہولت بنا رہی ہیں۔

    ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ اور خصوصی کسٹمز آپریشنز محض سامان کی آزادانہ آمد و رفت تک محدود نہیں، یہ ہائی نان کو بین الاقوامی تعلیم کے ایک نئے مرکز کے طور پر بھی ابھار رہے ہیں۔ لِنگ شوئی لی آن انٹرنیشنل ایجوکیشن پائلٹ زون میں دنیا بھر کی 26 جامعات نے مل کر گھر بیٹھے بین الاقوامی تعلیم کے حصول کا تصور حقیقت بنایا ہے۔ عالمی تعلیمی وسائل تک رسائی اور جدید طرز کے تعلیمی ماحول کے ذریعے، بین الاقوامی اور چینی طلبہ ہائی نان کے خوبصورت جزیرے میں رہتے ہوئے عالمی معیار کی تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔

    یہ پالیسیز پہلے ہی مقامی لوگوں کی زندگی میں بہتری لا رہی ہیں اور یہی مواقع دنیا بھر کے لوگوں کے لیے بھی کھلے ہیں۔

    تو ہمارا تین اقساط پر مشتمل یہ سلسلہ دیکھنے کے بعد سب سے اہم اگلا قدم اٹھائیے اور ہائی نان کا دورہ کریں!

    ویڈیوز

    زبان