5جنوری (پیپلز ڈیلی آن لائن)آئیے ،ایک ایسی دنیا میں قدم رکھیں جہاں ایک ہزار سال پرانا شہر ایک ورچوئل گیم میپ میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ مشرقی چین کے صوبے فوجیان کا قدیم تاریخی شہر ،جانگ جو میں دستانوں سے پتلی تماشہ، گیزائی اوپیرا اور لکڑی کے بلاک کی سالِ نو کی پینٹنگز سمیت قومی طور پر تسلیم شدہ ، سات غیر مادی ثقافتی ورثوں کو خود میں سموئے ہوئے ہے ۔ یہاں، صدیوں پرانی روایات کو ڈیجیٹل جدت کے ذریعے نئے انداز میں اس طرح پیش کیا گیا ہے ، جو اس سے پہلےکبھی نہیں دیکھا گیا۔



