7جنوری (پیپلز ڈیلی آن لائن)صدیوں سے مشہور، نانجنگ کی نمکین بطخ یا نانجنگ یان شوئیہ مشرقی چین کے جیانگ سو صوبے کا سب سے مشہور پکوان ہے۔ مقامی لوگوں کے لیے، یہ صرف ایک کھانا نہیں بلکہ تاریخ کا ایک زندہ ذائقہ ہے۔ سادہ سے انداز میں بنی یہ ڈش ، نانجنگ پکوانوں کی سادگی اور بھرپور ذائقے کی عکاس ہے۔ سادہ، نمکین، خوشبودار اور وقت کی قید سے آزاد ی یہ پکوان اس شہر کی حقیقی علامت ہے۔



