• صفحہ اول>>ویڈیوز

    شوئے شیانگ نیشنل فاریسٹ پارک میں قدم رکھیں اور ایک طلسماتی دنیا کی سیر کریں

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-01-20

    20جنوری (پیپلز ڈیلی آن لائن)حال ہی میں، چین کے صوبے حیلونگ جیانگ کے شہر موڈان جیانگ کے قصبے شوئے شیانگ کے نیشنل فاریسٹ پارک میں مسلسل برف باری کے بعد درجۂ حرارت میں نمایاں کمی آئی ہے، جس کے باعث یہ علاقہ موسمِ سرما کے بہترین سیاحتی دور میں داخل ہو چکا ہے۔ برف کی دبیز تہیں "برف کے کیک" اور "برف کی کھمبیوں" کی شکل اختیار کر چکی ہیں، جنہوں نے گھنے جنگلات کے درمیان واقع اس چھوٹے سے قصبے کو ایک خوابناک ، طلسماتی دیس میں بدل دیا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق، حالیہ برسوں کے دوران شوئے شیانگ میں متعدد نئی عوامی ثقافتی سرگرمیاں متعارف کروائی گئی ہیں، اس کے ساتھ ساتھ بنیادی سہولیات اور خدمات کو بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ سیاحوں کے لیے سرگرمیوں کو محفوظ اور خوف و خطر سے پاک بنانے کے لیے سمارٹ ٹورازم گائیڈنس سسٹم اور چوبیس گھنٹے فعال ہنگامی امدادی مراکز مکمل طور پر تیار ہیں۔

    ویڈیوز

    زبان