پانچ تاریخ کو ، چین کی وزارت تجارت کے ترجمان حہ یادونگ نے معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ رواں برس کے آغاز سے متعدد ممالک کے رہنماؤں نے وفود کے ہمراہ چین کا دورہ کیا ہے، جس سے ملٹی نیشنل کمپنیوں کا چین میں سرمایہ کاری کرنے کا اعتماد بڑھا ہے۔
علاوہ ازیں ، چین۔کینیڈا تجارتی کونسل، چین۔یورپی یونین چیمبر آف کامرس، چین۔برطانیہ چیمبر آف کامرس اور چین۔امریکہ چیمبر آف کامرس کی جانب سے جاری کردہ سروے رپورٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ زیادہ تر ملٹی نیشنل کمپنیاں اب بھی چین کو ایک اہم سرمایہ کاری کی منزل کے طور پر دیکھتی ہے اور وہ اپنی سرمایہ کاری کے حجم میں مسلسل اضافہ کر رہی ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ آئندہ مرحلے میں چین غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق ادارہ جاتی و میکانزم اصلاحات کو مزید گہرا کرے گا، ادارہ جاتی نوعیت کی کھلے پن کی پالیسیوں کو وسعت دے گا، کاروباری ماحول کو مزید بہتر بنائے گا اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے نئے فوائد کی تشکیل کے عمل میں تیزی لائے گا، تاکہ چین کی وسیع منڈی عالمی سطح پر بڑے مواقع میں تبدیل ہو سکے اور غیر ملکی کمپنیاں چینی طرز کی جدیدیت کے عمل میں ایک اہم شراکت دار بن سکیں ۔



