5فروری (پیپلز ڈیلی آن لائن)ونٹر اولمپکس کی کشش صرف کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی میں نہیں ہے، بلکہ یہ کھیل عوامی شمولیت پر اثر انداز ہو نے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ چین بھر میں، سردیوں کے کھیلوں کی ثقافت اور سیاحت کے وسائل کا استعمال بڑھتا جا رہا ہے، آئس اینڈ سنو گیمز اور سرگرمیوں سے متعلقہ سہولیات کو مسلسل بہتر بنایا جا رہا ہے اور کھیلوں کے سامان کی مختلف اقسام میں اضافہ ہو رہا ہے۔ شمال میں صوبہ حیلونگ جیانگ سے لے کر جنوبی جزیرے ہائی نان تک، اب چین بھر میں سکی ریزورٹس موجود ہیں۔



