• صفحہ اول>>ثقافت و سیاحت

    صوبہ حہ بے کا شہر ، جس نے روایتی چینی طب  کے اجزا کو "ہیلتھ پراڈکٹس" میں تبدیل کر دیا ہے

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-03-12

    شمالی چین کے صوبے حہ بے میں باودنگ انتظامیہ کے تحت کاؤنٹی کی سطح کے شہر آن گو میں روایتی چینی طب کا جدید صنعتی پارک (تصویر بشکریہ آن گو شہر )

    شمالی چین کے صوبے حہ بے میں باودنگ انتظامیہ کے تحت کاؤنٹی کی سطح کے شہر آن گو میں روایتی چینی طب کا جدید صنعتی پارک (تصویر بشکریہ آن گو شہر )

    12مارچ (پیپلز ڈیلی آن لائن)آن گو ، صوبہ حہ بے میں باودنگ انتظامیہ کے تحت کاؤنٹی کی سطح کا شہر ہے ، جو ملک میں روایتی چینی طب کے اجزا کی تقسیم کے سب سے بڑے مراکز میں سے ایک ہے۔یہاں روایتی چینی طب کی صنعت کا آغاز سونگ شاہی دور (960-1279) سے ہوا اور منگ (1368-1644) اور چھنگ شاہی ادوار (1644-1911) کے دوران یہ خوب پھلی پھولی۔ یہ شہر چین میں روایتی چینی طب کی ثقافت کا پیدائشی مسکن مانا جاتا ہے۔

    دودھ کے ساتھ پکائی گئی آڑو کی گوند اور کنول کے بیج ۔ (تصویر بشکریہ آن گو شہر)

    دودھ کے ساتھ پکائی گئی آڑو کی گوند اور کنول کے بیج ۔ (تصویر بشکریہ آن گو شہر)

    2024 میں، آن گو کی روایتی چینی طب کے اجزاء کی صنعت کی ویلیو ایڈڈ مالیت 6.52 بلین یوان (تقریباً 946 ملین ڈالر) تک پہنچ گئی، جو شہر کی کل اقتصادی پیداوار کا 40 فیصد سے زیادہ ہے۔ شہر کا، روایتی چینی طب کے اجزاء کا تجارتی نیٹ ورک اب پورے ملک میں پھیلا ہوا ہے اور اس کی رسائی دنیا کے 40 سے زیادہ ممالک اور علاقوں تک ہے۔

    قدرتی جڑی بوٹیاں، طویل عرصے سے مقامی لوگوں کی روزمرہ غذا کا ایک لازمی حصہ رہی ہیں۔"خوراک کو دوا کے طور پر" اپناتے ہوئے اور موسموں کے مطابق لوگوں کی صحت کی ضروریات کا حل پیش کرتے ہوئے، آن گو کے ماہرین نے روایتی چینی طب کے اجزاء کو تخلیقی انداز میں روزمرہ خوراک کے ساتھ شامل کردیا ہے، جس سے لوگوں کو صحت مند رہنے کے ساتھ ساتھ ذائقے دار کھانوں سے لطف اٹھانے کا بھی بھرپور موقع ملتا ہے۔

    شمالی چین کے صوبے حہ بے میں کاؤنٹی کی سطح کے شہر آن گو میں روایتی چینی طب میں استعمال ہونے والی جڑی بوٹیاں۔ (تصویر بشکریہ آن گو شہر )

    شمالی چین کے صوبے حہ بے میں کاؤنٹی کی سطح کے شہر آن گو میں روایتی چینی طب میں استعمال ہونے والی جڑی بوٹیاں۔ (تصویر بشکریہ آن گو شہر )

    آن گو کا روایتی چینی طب کی ثقافت کے میوزیم، 15,000 مربع میٹر پر محیط ہے اور اس میں 1,600 سے زیادہ طبی جڑی بوٹیوں کے نمونے محفوظ کیے گئے ہیں۔

    آن گو روایتی چینی طب کا ڈیجیٹل پیلس، جو چین میں ٹی سی یم اجزاء کے لیے پہلا جدید تجارتی مرکز ہے، اس میں 600,000 ٹن سالانہ سے زائد کی گنجائش ہے، جبکہ سالانہ لین دین کی مجموعی رقم 37.5 ارب یوان ہے۔

    آن گو میں روایتی چینی طب کا ڈیجیٹل پیلس (تصویر بشکریہ آن گو شہر )

    آن گو میں روایتی چینی طب کا ڈیجیٹل پیلس (تصویر بشکریہ آن گو شہر )

    آن گو میں روایتی چینی طب کے جدید زرعی پارک میں، کارکنان ڈیجیٹل آلات کا استعمال کرتے ہیں تاکہ مٹی کی نمی، پودوں کی نشوونما، درجہ حرارت اور نمی کی رئیل ٹائم معلومات کو ٹریک کیا جا سکے۔ نشوونما کی نگرانی اور ڈیٹا جمع کرنے کے نظام ،ایک معلوماتی پلیٹ فارم سے منسلک ہیں جو پارک میں معیاری انتظام کو ممکن بناتا ہے۔

    آن گو نے روایتی چینی طب میں استعمال ہونے والے اجزا کی کاشت، پروسیسنگ اور پیداوار، جڑی بوٹیوں پر مشتمل خوراک کی ترقی اور ثقافتی تھیم پر مبنی سیاحت کے لیے ایک صنعتی سلسلہ قائم کیا ہے۔ ان سب نے اس شہر کو "ٹی سی ایم اجزاء کے دارالحکومت" سے "صحت کے مرکز" میں تبدیل کر دیا ہے۔

    شمالی چین کے صوبے حہ بے میں باودنگ انتظامیہ کے تحت کاؤنٹی کی سطح کے شہر آن گو میں روایتی چینی طب کے جدید زرعی پارک کا گرین ہاوس ۔(تصویر بشکریہ آن گو شہر )

    شمالی چین کے صوبے حہ بے میں باودنگ انتظامیہ کے تحت کاؤنٹی کی سطح کے شہر آن گو میں روایتی چینی طب کے جدید زرعی پارک کا گرین ہاوس ۔(تصویر بشکریہ آن گو شہر )

    ویڈیوز

    زبان