• صفحہ اول>>ویڈیوز

    اگلا پڑاو : چین 2030 میں!

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-03-09

    9مارچ (پیپلز ڈیلی آن لائن)اگلے پانچ سالوں میں، چین اعلیٰ ترقیاتی معیار میں اہم پیش رفت کرنے کی کوشش کرے گا؛ سائنسی و تکنیکی خود انحصاری اور طاقت میں نمایاں بہتری حاصل کرے گا؛ اصلاحات کو مزید گہرائی تک لے جانے میں نئے سنگ میل حاصل کرے گا؛ معاشرے میں ثقافتی و تہذیبی ترقی کوفروغ دے گا ؛ معیار زندگی مزید بہتر کرے گا؛ خوبصورت چین کے اقدامات کو آگے بڑھانے کے لیے مزید بڑے اور نئے قدم اٹھائے گا نیز قومی سلامتی کے تحفظ کو مزید مضبوط کرے گا۔

    15ویں پانچ سالہ منصوبے کی مدت (2026-2030) کے دوران ،مضبوط بنیادوں پر اور 2035 تک اپنی کوششوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے، چین کی اقتصادی طاقت، سائنسی اور تکنیکی صلاحیتیں، قومی دفاع کی صلاحیتیں، مجموعی قومی قوت اور بین الاقوامی اثر و رسوخ ،سب کو نمایاں طور پر بڑھایا جائے گا؛ فی کس جی ڈی پی معتدل ترقی یافتہ ممالک کی سطح تک پہنچ جائے گا؛ اس کے لوگ خوشحال اور مطمئن زندگی گزاریں گے اور بنیادی طور پر سوشلسٹ جدیدیت کا حصول کیا جائے گا۔

    کیا آپ تیار ہیں؟ چلیے مل کر 2030 کی جانب بڑھتے ہیں۔

    ویڈیوز

    زبان