• صفحہ اول>>دنیا

    ایران کے رہبر اعلی مجتبیٰ خامنہ ای کا رہبر اعلی منتخب ہونے کے بعد پہلا بیان

    (CRI)2026-03-13

    ایران کے نئے رہبر اعلی مجتبیٰ خامنہ ای نے 12 مارچ کو قومی ٹیلی ویژن کے ذریعے اپنا پہلا بیان جاری کیا، جس میں ایران میں اتحاد، بیرونی تنازعات، علاقائی تعلقات اور مرحوم رہبر اعلی سید علی خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش کرنے سمیت مختلف موضوعات شامل تھے ۔

    مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمُز کو بند کرنے سمیت اسٹریٹجک اقدامات جاری رکھے گا اور ضرورت پڑنے پر نئے جنگی محاذ کھولے گا۔ انہوں نے ہمسایہ ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی سرزمین پر موجود امریکی فوجی اڈے بند کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے حملے کے ہدف صرف متعلقہ فوجی مراکز ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے زور دیا کہ ایران اب بھی ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات برقرار رکھنا چاہتا ہے۔ ایران کی پاسداران انقلاب نے مقامی وقت کے مطابق 12 تاریخ کو بتایا کہ اس دن صبح پاسداران انقلاب کی بحریہ نے بحرین کی منا سلمان پورٹ پر امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کے مرکز پر دو مرحلوں میں میزائل اور ڈرون کے ذریعے "درست ہدف " کے ساتھ حملے کیے۔ اطلاعات کے مطابق، ان حملوں میں "لیز" اینٹی ڈرون سسٹم، بغیر پائلٹ کے پانی کے جہاز کے مرکز، لاجسٹک سازو سامان کے مرکز، ایندھن ذخیرہ کرنے کی تنصیبات ، اور امریکی فوجیوں کے علاقوں کو درست نشانہ بنایا گیا ۔

    دوسری جانب امریکہ کی جانب سے فوجی کارروائی کے آغاز کے بعد سے، امریکہ میں مخالفت اور تنقید کی آوازیں مسلسل بلند ہو رہی ہیں ۔ یہ فوجی کارروائی کانگریس کی منظوری کے بغیر کی گئی جس کے باعث امریکہ کی داخلی سیاسی بنیادوں پر مختلف پہلوؤں سے دباؤبڑھ گیا ہے ۔ امریکہ میں دونوں سیاسی جماعتوں میں اختلافات بڑھ گئے ہیں ، مرکزی ووٹر بیس میں بھی بے چینی کے آثار واضح ہو رہے ہیں اور ریپبلکن پارٹی کے اندرونی اختلافات بھی بتدریج بڑھتے جا رہے ہیں ۔

    ویڈیوز

    زبان