8 اپریل (پیپلز ڈیلی آن لائن)ایک البم جو ایک طویل مدت سے مخفی تاریخ کو بے نقاب کرتا ہے۔ بہادری کا ایک عمل جس نے بحر الکاہل کے پار موجود فاصلوں کو پاٹ دیا۔ امریکی نوجوان ایوان کیل نے ایک تاریخی حقیقت کی حفاظت کرتے ہوئے چین کے ساتھ رابطہ قائم کیا اور اس تعلق سے اس نے دو ممالک کے درمیان امن کا سفیر بننے کے ایک سفر کا آغاز کیا۔ آئیے ،آج ہم چین کے ساتھ وابستہ ،بہادری اور دوستی کے ساتھ لکھی گئی اس کی کہانی سنتے ہیں ۔



