
16 اپریل (پیپلز ڈیلی آن لائن)15 اپریل کو ، چین کے درآمدات و برآمدات کے میلے المعروف "کینٹن فیئر " کا 139 واں ایڈیشن ،جنوبی چین کے شہر گوانگ جو میں شروع ہوا، جس میں 32,000 سے زائد کمپنیز نے شرکت کی اور اس میلے میں تعداد کا ایک ریکارڈ قائم ہوا۔
منتظمین کے مطابق، تعداد کے علاوہ رواں سال کے میلے میں نمائشی زونز کی تعداد بھی بڑھا کر 179 کر دی گئی ہے، جن میں سمارٹ ویئر ایبلز، ڈسپلے ٹیکنالوجیز، کنزیومر ڈرونز، ماڈیولر مکانات اور باغبانی کی سہولیات کا احاطہ کرتے ہوئے نو نئے سیکشن بھی شامل کیے گئے ہیں ۔ 9 اپریل تک خریداری کرنے والی ، 290 معروف انٹرپرائزز نے اپنی شرکت کی تصدیق کی، جو کہ سال بہ سال 30 فیصد کا اضافہ ہے۔
چین کے غیر ملکی تجارتی مرکز کے سربراہ جو یونگ کے مطابق، بنیادی طور پر نئے خریدار وں کا تعلق بیلٹ اینڈ روڈ کے شراکت دار ممالک سے ہے، جن میں لاطینی امریکا اور افریقا سے نمایاں اضافہ ہوا ہے۔چین کے 15 ویں پانچ سالہ منصوبے (2026-2030) میں" تجارت اور سرمایہ کاری انضمام" کے طے شدہ ہدف کے مطابق، کینٹن میلہ ایک مکمل طرزِ زندگی کے دوران، تجارتی ترقی کا ماحولیاتی نظام تشکیل دے گا ۔
1957 میں شروع ہونے والا کینٹن فیئر ،سال میں دو بار گوانگ جو میں منعقد ہوتا ہے۔ یہ چین کے متعدد جامع بین الاقوامی تجارتی ایونٹس میں سب سے طویل عرصے سے جاری رہنے والا ایونٹ ہے جسے چین کی غیر ملکی تجارت کا "باد پیما" قرار دیا جاتا ہے۔



