16 اپریل (پیپلز ڈیلی آن لائن)دائی قومیت کے روایتی کیلنڈر کے مطابق، نئے سال کا آغاز شاندار "واٹر فیسٹیول "کے انعقاد سے ہوتا ہے اور اس سال ، 12 اپریل کو جنوب مغربی چین کے صوبے یوننان کے شہر پھو آر میں، مینگ لیان دائی ، لاہو اور وا خود اختیار کاونٹی میں یہ جشن شاندار انداز میں منایا گیا۔
یہ سالانہ جشن منانے کے لیے ،ہزاروں کی تعداد میں رہائشی اور سیاح نایون سکوائر اور شہر کی مرکزی سڑکوں پر جمع ہوئے۔ انہوں نے ایک دوسرے پر ان کی روایات کے مطابق، " بابرکت پانی" کی بوچھاڑ کی تاکہ خوش قسمتی اور صحت پائیں اور خوشیوں کی گونج ہر طرف سنائی دے۔



