13 مئی 2026(پیپلز ڈیلی آن لائن)11 مئی کو ،چین کے صوبے جیانگشی کی یودو کاؤنٹی میں چین کے میڈیا ریسرچ ٹور 2026 کا باضابطہ آغاز ہوا۔ رواں سال کا موضوع "Forging Ahead on the Long March of the New Era" ہے جس کے تحت ملک بھر میں مختلف مقامات پر 31 تحقیقاتی ٹیمز بھیجی گئی ہیں۔

11 مئی کو مشرقی چین کے صوبے جیانگشی کے یودو کاؤنٹی سے چین کے میڈیا ریسرچ ٹور 2026 کا باضابطہ آغاز ہوا ۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن۔جو حائی پھینگ)
یودو کاؤنٹی سے چینی ریڈ آرمی کے 80,000 سے زائد سپاہیوں نے تقریباً 12,500 کلومیٹر کےطویل مارچ کا آغاز کیا تھا ۔آج، یودو کاونٹی اس انقلابی ورثے کو مزید دلچسپ طریقوں سے زندہ رکھے ہوئے ہے۔ 2024 میں شروع ہونے والا چین کا میڈیا ریسرچ ٹور مسلسل دو سالوں سے کامیابی سے جاری ہے۔ 2025 میں، 319 رپورٹرز نے 175 شہروں کا دورہ کیا۔ ملٹی میڈیا پلیٹ فارمز اور پیپلز ڈیلی آن لائن کی 18 غیر ملکی زبانوں کے چینلز کے ذریعے ، اس پروگرام نے 900 سے زیادہ ملٹی میڈیا پروڈکشنز کیں جو مجموعی طور پر 1.8 ارب سے زیادہ لوگوں تک پہنچیں۔



