• صفحہ اول>>ویڈیوز

    جزیرہِ گولانگ یو پر سمندر سے وابستہ شاعری  میں محو ہوتے ، اسے دریافت کرتے نوجوان

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-04-29

    29 اپریل 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)چین کے صوبے فوجیان میں شیامن کے ساحل کے قریب , گولانگ یو جزیرے کی سرخ اینٹوں والی گلیوں میں سمندری ہوا چلتی ہے، بوگن ویلیا دیواروں پر جھومتی ہے، سمندر سے گھرا ہوا یہ جزیرہ نہ صرف ایک صدی کی خوبصورتی کو سمیٹے ہوئے ہے بلکہ شاعرانہ حسن سے بھی بھرپور ہے۔

    جدید دور میں شاعری سے بندھے، تین مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد اپنی کہانیوں سے ، جزیرے کی شاعرانہ روح میں نئی زندگی پھونک رہے ہیں۔

    گولانگ یو جزیرے پر ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے مقیم یان فے، ایک شاعر ہیں، شاعری کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے انہوں نے "نیے شیاو چھنگ " اور "چھی شیاوجیے" کے نام سے چھوٹی دکانیں کھولی ہیں۔ انہوں نے "جڑواں شہروں کی محفل مشاعرہ "، "فوجیان محفل مشاعرہ "، اور یانگ تھاو حویلی میں پہلے گولانگ شاعری میلے کا آغاز بھی کیا۔

    یان کی نظر میں، "گولانگ یو کا ہر کونا شاعری ہے،" اور ان کے قلم تلے ، دریائے لو جیانگ "ایک 'ہیئر ٹیل' مچھلی کی طرح ہے، اس کے چمکدار پانی آہستہ آہستہ سمندر میں بہتے ہیں۔" وہ کہتے ہیں کہ شاعری کبھی بھی ان سے جدا نہیں ہوگی ، زندگی کے بہتے لمحے بذاتِ خود شاعری ہیں۔

    لی حوائی، ایک نوجوان استاد، شعر خوانی کے ذریعے شاعری تک ایک پل بناتا ہے۔ "Saying Good-bye to Cambridge Again," کی صوتی دلکشی سے سے لے کر، گولانگ یو کے ساحلوں سے شیامن شہر کی روشنیوں کو دیکھنے تک، اس نے جزیرے کی خاموشی میں اظہار کا ایک راستہ تلاش کیا ہے۔ اس کی رائے میں ،ہر دور کو شاعری کی گہرائی سے ضرورت ہے، اور شاعری ناگزیر عنصر ہے۔

    لی کا کہنا ہے کہ "سمندر امید کی نمائندگی کرتا ہے، اور جزیرہ تعلق کی نمائندگی کرتا ہے، جس سے ایک شور والے دور میں ایک شاعرانہ روح قدرتی طور پر پروان چڑھتی ہے۔

    مڈغاسکر سے ماسٹرز کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے حوا چیاو یونیورسٹی کے چائنیز لینگوئیج اینڈ کلچر کالج آنے والی بیزوکینی ایرینیا نارہ نے ثقافتی تبادلوں کے ذریعے شاعری کی حقیقی روح اور گہرائی کو سمجھ لیا ہے۔ نظم "A Lane in the Rain" نے انہیں چینی شاعری کے ذریعے خود کو دریافت کرنے میں مدد دی، جس نے انہیں ایک کم گو اور سہمی ہوئی شخصیت سے بہادری سے آگے بڑھنے والی شخصیت میں تبدیل کر دیا ہے۔

    گولانگ یو جزیرے پر، نارہ انسانیت اور فطرت کی ہم آہنگی کے حقیقی سکون کا تجربہ کرتی ہیں اور شاعری کی سرحدوں کو پار کر جانے والی طاقت کو سمجھتی ہیں—یہ صرف جذبات کا اظہار نہیں ہے، بلکہ خود کو تلاش کرنے اور دنیا سے جڑنے کا ایک ذریعہ ہے۔

    لہروں کی آواز باقی رہتی ہے؛ شاعری کی کشش برقرار رہتی ہے۔ گولانگ یو جزیرے پر، شاعری کبھی بھی زندگی سے دور نہیں رہی۔ یہ لہروں میں چھپی ہوئی اور گلیوں میں گھلی ہوئی ہے، یہ ہر ایک کے لیے ایک روشنی کے روحانی مینارے کی طرح ہے جو شاعری کے ساتھ چلتا ہے، ان کی روحوں کو سکون دینے اور ان کے خوابوں کا پیچھا کرنے میں مدد کرتا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان