20مئی 2026(پیپلز ڈیلی آن لائن)صوبہ جہ جیانگ کے شہر ہانگ جو کے فین شوئی ٹاؤن میں، مقامی اور غیر ملکی آرڈرز پورے کرنے کے لیے بال پوائنٹ پین تیار کرنے والے کارخانے ،اپنی پوری استعداد کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ اس ٹاؤن میں بال پوائنٹ پین بنانے والے تقریباً 900 کارخانے اور متعلقہ کمپنیز موجود ہیں۔پچھلے سال، اس ٹاؤن کی قلم سازی کی صنعت نے 8.5 بلین سے زیادہ قلم تیار کیے، جن میں بال پوائنٹس ، قومی مارکیٹ کا تقریباً 35 فیصد ہیں۔

ہانگ جو دنگ شین نیو مٹیریلز ٹیکنالوجی کمپنی، لمیٹڈ کی تیار شدہ بال پوائنٹ ٹپس۔ (ہانگ جو ڈیلی)
جنرل منیجر جاو یی بتاتے ہیں کہ کمپنی کی تکنیکی ٹیم نے بال پین ٹپس کے فارمولے کو مکمل کرنے میں 18 مہینے کے دوران تقریباً100 تجربات کیے۔ اب کمپنی ہر ماہ 2 ارب بال پین ٹپس تیار کرتی ہے، جنہیں بھارت، اٹلی سمیت دیگر ممالک کو برآمد کیا جاتا ہے۔
اس قصبے نے سائنسی و تکنیکی ترقی کی کمرشلائزیشن کو تیز کرنے اور قلم سازی کی روایتی صنعت کو بہتر بنانے کے لیے جامعات کے ساتھ شراکت داری قائم کرنے کا سلسلہ بھی شروع کیا۔ تھونگ لو جیودائی سٹیشنری کمپنی لمیٹڈ کے جنرل منیجر، لیو چھوان گانگ کا کہنا ہے کہ کمپنی نے جہ جیانگ اے اینڈ ایف یونیورسٹی کے ساتھ شراکت داری کی اور آٹھ سال کی کوششوں کے بعد بانس کی پنسل متعارف کروائی ہیں ۔ کمپنی نے اس کے بعد ہو جو شہر کی کاؤنٹی آن جی میں ایک پیداواری لائن قائم کی ہے، جو بانس کی سالانہ 80 ملین پنسلز تیار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، اس تبدیلی سے سالانہ ، 70,000 درختوں کو کٹنے سے بچایا جا سکتا ہے۔

ہانگ جو دنگ شین نیو مٹیریلز ٹیکنالوجی کمپنی، لمیٹڈ کی بال پوائنٹ ٹپس تیار کرنے والے ورکشاپ ۔ (ہانگ جو ڈیلی)
فین شوئی نے خام مال کی فراہمی، مولڈ پروسیسنگ، اجزا کی تیاری، پین اسمبلی، لاجسٹکس اور تجارت پر مشتمل ایک مکمل صنعتی سلسلہ تشکیل دیا ہے۔ 2025 میں، اس ٹاون کے قلم بنانے کے شعبے کی سالانہ پیداواری مالیت 8.2 بلین یوان (تقریباً 1.2 بلین ڈالر) سے زیادہ رہی۔



