
20 مئی 2026(پیپلز ڈیلی آن لائن)ارومچی کے اقتصادی اور تکنیکی ترقیاتی زون میں لیانگ حہ ہائی اینڈ مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی انڈسٹریل پارک میں سٹیمپنگ مولڈ شیئرڈ فیکٹری کا عملہ آلات کی خودکار کارروائی کی نگرانی کر رہا ہے۔ (تصویر بشکریہ ، سنکیانگ داداؤ صنعتی سرمایہ کاری کمپنی، لمیٹڈ)
20 مئی 2026(پیپلز ڈیلی آن لائن)ارومچی کے اقتصادی اور تکنیکی ترقیاتی زون کے لیانگ حہ ہائی اینڈ مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی انڈسٹریل پارک میں ، سٹیل کی پلیٹس انٹیلی جنٹ پروڈکشن لائنز کے ذریعے تیزی سے منتقل ہوتی ہیں۔ یہاں، انہیں ٹرکس اور بھاری مشینری کے لیے درکار ضروری اجزا، مثلاً کارگو باکس اور سب فریم میں تبدیل کیا جاتا ہے۔
یہاں "مشترکہ پیداواری " ماڈل اپنایا گیا ہے جس سے کام روایتی فیکٹریز کی نسبت مختلف طریقے سے کیا جاتا ہے ۔ اس ماڈل میں متعدد کمپنیز اپنے آرڈرز کو یکجا کرتی ہیں اور مشترکہ طور پر فیکٹری ، آلات اور پیداواری لائنز تک رسائی حاصل کرتی ہیں۔ یہ کارکردگی کو بڑھانے اور لاگت کو کم کرنے کے لیے اختیار گئی ایک کارگر حکمت عملی ہے ۔
سنکیانگ میں حالیہ برسوں کے دوران، ٹرک، ڈمپ ٹرک، اور کان کنی کی گاڑیوں کی طلب بڑھی ہے، ساتھ ہی ساتھ ساز و سامان کی برآمدات میں بھی تیز رفتار اضافہ ہوا ہے۔ تاہم، اس علاقے کے ساز و سامان کی تیاری کے شعبے میں "سمال بیچ، ملٹی ورائٹی پروڈکشن ماڈل" متعدد کاروباروں کے لیے بجٹ کی پابندیوں اور کم مصرف ساز و سامان کا باعث بنا ہے۔
ان چیلنجز کو حل کرنے کے لیے ، سنکیانگ داداؤ صنعتی سرمایہ کاری کمپنی لمیٹڈ نے ارومچی اقتصادی و تکنیکی ترقیاتی زون کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ ریاستی ملکیت کے کیپٹل انویسٹمنٹ اینڈ آپریشن (گروپ) کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے ایک "شیئرڈ فیکٹری" کے قیام میں مشترکہ سرمایہ کاری کی۔
سنکیانگ داداؤ انڈسٹریل کے چیئرمین یانگ سین کے مطابق، سنکیانگ کی مشینری کی صنعت کے چار بڑے شعبے ہیں: تجارتی گاڑیاں، خصوصی مقاصد میں استعمال ہونے والی گاڑیاں، تعمیراتی مشینری اور زراعت اور مویشیوں سے متعلقہ مشینری، جس کی حمایت دس اہم کمپنیوں نے کی ہے تاہم، نقل و حمل کے زیادہ اخراجات اور مقامی پرزوں کی ناکافی فراہمی نے پیداوار کی صلاحیت کو شدید محدود کر دیا ہے۔
اکتوبر 2025 میں،"شیئرڈ فیکٹری" نے درمیانی اور بھاری پلیٹ کی گاڑیوں کے پرزہ جات بنانے کے لیے باضابطہ طور پر کام شروع کیا۔ اب تک، اس فیکٹری نے 1.457 بلین یوان (تقریباً 215 ملین ڈالر) کے آرڈرز حاصل کیے ہیں اور پانچ وسط ایشیائی ممالک میں گاڑیاں تیار کرنے والی آٹھ اور تعمیراتی مشینری کی دو کمپنیز کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے۔ توقع ہے کہ اس سال، آرڈرز 3.5 بلین یوان سے متجاوز ہوجائیں گے ۔

ارومچی کے اقتصادی اور تکنیکی ترقیاتی زون میں لیانگ حہ ہائی اینڈ مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی انڈسٹریل پارک میں سٹیمپنگ مولڈ شیئرڈ فیکٹری میں خودکار آلات پیداواری عمل میں مصروف ہیں۔ (گو حونگ لئے)
پہلے ملک کے اندر فروخت اور ٹرانزٹ برآمدات کے لیے ، شائنشی آٹوموبائل گروپ کی سنکیانگ شاخ ، اسمبلی کے لیے یا تو گاڑی کے پرزے سنکیانگ بھیجتی تھی یا مکمل گاڑیاں سنکیانگ منتقل کرتی تھی۔ اس طرح سے نقل و حمل کے اخراجات نے منافع کی حد کو کافی متاثر کیا۔
شائنشی آٹوموبائل گروپ ، سنکیانگ برانچ کے آپریشنز سینٹر کے ڈائریکٹر یانگ شیاؤلونگ کہتے ہیں کہ"شیئرڈ فیکٹری" کے ذریعے اگر صرف ہیوی ڈیوٹی ٹرک کے کارگو کمپارٹمنٹس ہی کی مثال لیں تو ان کی تیاری کرکے صرف نقل و حمل کے اخراجات میں ہی سالانہ کئی ملین یوان کی بچت ہوتی ہے۔
اخراجات میں کمی کے علاوہ، "شیئرڈفیکٹریز" نے پیداواری کارکردگی کو بھی بہتر بنایا ہے۔ اس فیکٹری میں ایک لیزر کٹنگ لائن، ایک پلازما کٹنگ لائن، تین ان کوائلنگ اور لیولنگ لائنز ، چھ ویلڈنگ لائنز اور 55 ویلڈنگ روبوٹ شامل ہیں۔ اندازے کے مطابق، ایک انٹیلی جنٹ پروڈکشن لائن کو خود مختار طور پر تعمیر کرنے سے بھاری اثاثوں کی سرمایہ کاری میں تقریباً 60 فیصد اضافہ ہوگا، جبکہ آلات کے پے بیک کی مدت 15 سال سے زیادہ ہو جائے گی۔
یانگ سین کا کہنا ہے کہ مشترکہ ماڈل کے ذریعے، مزید کمپنیز پر مالی بوجھ کم ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ارادہ مجموعی طور پر آٹھ شیئرڈ فیکٹریز بنانے کا ہے۔ درمیانی اور بھاری پلیٹس کے گاڑیوں کے لیے مشترکہ فیکٹری اور سٹیمپنگ مولڈ شیئرڈ فیکٹری پہلے سے کام کر رہی ہیں، جب کہ مشین بنانے، کپاس چننے والی سپنڈل کی تیاری اور دیگر عمل کے لیے مزید مشترکہ فیکٹریز اس سال شروع ہونے کی توقع ہے۔ جن کی مجموعی سالانہ پیداوار کی مالیت 20 بلین یوان سے زیادہ ہو سکتی ہے۔

ارومچی کے اقتصادی اور تکنیکی ترقیاتی زون میں لیانگ حہ ہائی اینڈ مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی انڈسٹریل پارک میں ایک سٹیکر ٹائپ لیزر گائیڈڈ خودکار گاڑی استعمال میں لائی گئی ہے، جو مشترکہ سٹیمپنگ مولڈ فیکٹری میں انٹیلی جنٹ آپریشنز کو ممکن بناتی ہے۔(چھین یان)
یانگ سین مستقبل کے اہداف کے بارے میں بتاتے ہیں کہ کمپنی کا منصوبہ ہے کہ آگے چل کر ،تین کوآرپوریشن ماڈلز کے ذریعے اداروں کے ساتھ کام کیا جائے ، یہ ماڈلز آرڈر کی بنیاد پر پیداوار، حسب ضرورت تحقیق و ترقی اور تیاری نیز مشترکہ ترقی جو کہ مشترکہ بڑے ڈیٹا کے وسائل اور ڈیجیٹل ماڈلز پر مبنی ہوگی۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ان کوششوں سے سنکیانگ کی مشینری انڈسٹری میں مقامی فراہمی کی شرح10 فیصد سے بڑھ کر 70 فیصد ہوجائے گی۔
"شیئرڈ فیکٹری ایکو سسٹم" سے متاثر ہو کر ، 30 سے زائد گاڑیوں اور ترمیم شدہ گاڑیوں کے تیار کنندگان پہلے ہی لیانگ حہ ہائی اینڈ مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی انڈسٹریل پارک میں اپنے آپریشنز شروع کر چکے ہیں۔



