22 مئی 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)۔ 21 مئی کو جنوبی چین کے صوبے گوانگ دونگ کے شہر شین زن میں ، 22 ویں چائنا (شین زن) انٹرنیشنل کلچرل انڈسٹریل فیئر کا آغاز ہوا۔
صنعتوں کا یہ پانچ روزہ بین الاقوامی ثقافتی میلہ ، ثقافتی صنعت کی ترقی کو اجاگر کرتا ہے جس میں آن لائن اور آف لائن 6,312 نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں ، جب کہ 120,000 سے زائد ثقافتی مصنوعات نمائش کے لیے پیش کی گئی ہیں۔رواں سال اس میلے میں پہلی بار اپیک معیشتوں کے لیے علاقہ مختص کیا گیا ہے جس میں ثقافتی سیاحت میں ایشیا پیسیفک خطے کی کامیابیاں پیش کی گئی ہیں۔

شین زن میں ، 22 ویں چائنا (شین زن) انٹرنیشنل کلچرل انڈسٹریل فیئر نمائش میں ، چین کے ثقافتی وتخلیقی نمائشی علاقے نے شائقین کی بے حد توجہ حاصل کی ۔(پیپلز ڈیلی آن لائن ۔ لیو سین جون)
شین زن ورلڈ ایگزیبشن اینڈ کنونشن سینٹر میں کل آٹھ نمائشی ہال قائم کیے گئے ہیں، جن میں گوانگ دونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا میں ثقافتی صنعت کی جدت پر مشتمل ہال بھی شامل ہے۔ 2004 میں شروع ہونے والا یہ میلہ چین میں ایک اہم ثقافتی ایونٹ بن چکا ہے اور چینی ثقافت کو عالمی سطح پر پھیلانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔
شین زن ، اس سال نومبر میں ایپک اقتصادی رہنماؤں کی 33 ویں میٹنگ کی میزبانی بھی کرے گا۔
اس سال میلے میں ، سرحد پار ای کامرس پر مشتمل ایک نیا نمائشی علاقہ بھی قائم کیا گیاہے۔ یہ ثقافتی صنعت میں سرحد پار تجارت کو آسان بنانے اور ثقافتی مصنوعات کو بین الاقوامی مارکیٹس تک پہنچانے کے لیے متعدد متعلقہ اداروں کو اکٹھا کرتا ہے۔





