• صفحہ اول>>چین پاکستان

    چین پاک سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ پر چین کے اعلی سطحی وفد کا دورۂ پاکستان

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-05-22

    مئی 2026(پیپلز ڈیلی آن لائن) ۔ پاکستان کی قومی اسمبلی کی دعوت پر، چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے نائب چیئرمین چائی دا فنگ نے 20 سے 22 مئی تک ایک وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے صدر آصف علی زرداری، وزیرِاعظم شہباز شریف، قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق اور سینیٹ کے چیئرمین یوسف رضا گیلانی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ دونوں ممالک کے رہنماؤں نے چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کی تقریبات میں بھی شرکت کی۔

    چائی دا فنگ نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت کی سٹریٹیجک رہنمائی میں چین- پاک ہمہ موسمی سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری، بین الاقوامی تعلقات کی ایک روشن مثال بن چکی ہے اور بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تعمیر میں نمایاں مقام رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ ہمہ جہت تعاون کو فروغ دینے، قانون ساز اداروں کے درمیان روابط مستحکم بنانے اور نئے دور میں مزید قریبی چین-پاک مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تشکیل کو تیز کرنے کا خواہاں ہے۔

    پاکستانی رہنماؤں نے کہا کہ پاک۔چین دوستی پہاڑوں سے بلند، سمندروں سے گہری اور شہد سے زیادہ میٹھی ہے۔ پاکستان نے چین کی قابل قدر حمایت کو سراہتے ہوئے ایک چین کے اصول پر ثابت قدم رہنے، دوطرفہ روابط اور تعاون کو مزید وسعت دینے، پاکستان میں چینی شہریوں، منصوبوں اور اداروں کی مکمل سکیورٹی یقینی بنانے اور پاک۔چین تعلقات کو نئی بلندیوں تک

    ویڈیوز

    زبان