• صفحہ اول>>چین پاکستان

    بیجنگ میں چین -پاکستان سیاسی جماعتوں کے فورم کا انعقاد

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-05-25

    25 مئی 2026(پیپلز ڈیلی آن لائن)۔ 24مئی کو بیجنگ میں، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام چین۔پاکستان سیاسی جماعتوں کا فورم اور چین۔پاکستان اقتصادی راہداری، سیاسی جماعتوں کے مشترکہ مشاورتی میکانزم کا اجلاس منعقد ہوا۔

    "نئے دور میں چین۔پاکستان مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی مشترکہ تشکیل ، سیاسی جماعتوں کا عملی کردار" کے موضوع پر منعقدہ اس فورم میں، تقریباً 140 افراد نے شرکت کی جن میں پاکستان کی 12 سیاسی جماعتوں کے رہنما، تھنک ٹینکس، ذرائع ابلاغ اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں سمیت چینی حکام، کمپنیز ، ذرائع ابلاغ کے نمائندے اور ماہرین شامل تھے ۔

    سی پی سی مرکزی کمیٹی کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے وزیر لیو ہائی شنگ نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ اور پاکستانی قیادت کی سٹریٹجک رہنمائی میں چین اور پاکستان کے درمیان ہمہ موسمی سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری مسلسل مضبوط ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا، پاکستان کی اہم سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر چین۔پاکستان سیاسی جماعتوں کے فورم جیسے پلیٹ فارمز سے بھرپور استفادہ کرنا چاہتی ہے تاکہ تبادلوں اور تعاون کو فروغ دیا جا سکے اور چین۔پاکستان مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تشکیل کو آگے بڑھایا جا سکے۔

    پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ پاکستان، سیاسی جماعتوں کے روابط کے ذریعے دونوں ممالک کی قیادت کے اتفاقِ رائے پر مؤثر عمل درآمد، سٹریٹجک اور سیاسی اعتماد میں اضافے، عملی تعاون اور عوامی روابط کے فروغ کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

    انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ سی پیک کے "اپ گریڈ ورژن" کی تعمیر کو آگے بڑھاتے ہوئے پاکستان اور چین کے تعلقات کو مزید مثبت نتائج کی جانب لے جایا جائے گا۔

    ویڈیوز

    زبان