• صفحہ اول>>چین پاکستان

    پاکستانی صدر کا چین میں کوئلے کی کان میں ہونے والے حادثے پر اظہارِ افسوس

    (CRI)2026-05-25

    23 مئی کو ، صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے چین کے صوبہ شانشی میں کوئلے کی کان میں ہونے والے افسوسناک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پھنگ، جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ اور چین کے عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

    صدر آصف علی زرداری نے مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کی جانب سے اپنے چینی بھائی بہنوں کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ جاری امدادی کاروائیاں کامیاب ہوں گی اور کان میں پھنسے باقی کارکنوں کو بحفاظت نکال لیا جائے گا۔ انہوں نے حادثے کے بعد چینی حکام کی جانب سے کیے گئے ہنگامی امدادی اقدامات کو بھی سراہا۔

    چین کے صوبے شانشی میں جمعے کے روز ، کوئلے کی کان میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں کئی ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہیں اور حکام کی جانب سے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

    ویڈیوز

    زبان