• صفحہ اول>>چین پاکستان

    چین میں دو پاکستانی خلا بازوں کی تربیت جاری ہے ۔ چائنا مینڈ سپیس ایجنسی

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-05-25
    چین میں دو پاکستانی خلا بازوں کی تربیت جاری ہے ۔ چائنا مینڈ سپیس ایجنسی

    25 مئی 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)۔ 23 مئی کو جیو چھوان سیٹلائٹ سینٹر میں شین زو۔23 انسان بردار خلائی مشن سے متعلقہ پریس کانفرنس میں ، چائنا مینڈ سپیس ایجنسی کے ترجمان جانگ جنگ بو نے بتایا کہ رواں سال دو پاکستانی خلا باز چین کے خلانورد تحقیقی و تربیتی مرکز میں آ چکے ہیں، جہاں وہ چینی خلا بازوں کے ساتھ مشترکہ مشن ٹریننگ میں حصہ لے رہے ہیں اور تمام متعلقہ امورخوش اسلوبی سے جاری ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ منصوبے کے مطابق ایک پاکستانی خلا باز "پے لوڈ سپیشلسٹ" کے طور پر مختصر مدت کے خلائی مشن میں حصہ لے گا۔ اس وقت وہ طے شدہ تربیتی پروگرام کے تحت بنیادی تربیت اور پیشہ ورانہ خلائی تکنیکی تربیت حاصل کر رہا ہے۔تربیت میں خاص طور پر عملی آپریشنل صلاحیتوں پر توجہ دی جا رہی ہے تاکہ پاکستانی خلا بازوں کو خلائی مشن کی کامیاب تکمیل کے لیے مکمل طور پر تیار کیا جا سکے اور اس سلسلے میں تمام امور خوش اسلوبی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

    چینی زبان کی تربیت سے متعلق ترجمان نے بتایا کہ پروگرام کے ابتدائی مرحلے میں باقاعدہ چینی زبان کی کلاسز منعقد کی جا رہی ہیں تاکہ خلا باز بنیادی چینی زبان اور خلائی مشن کے دوران استعمال ہونے والے ضروری کمانڈ الفاظ سے واقف ہو سکیں۔

    اپریل میں چائنا مینڈ سپیس ایجنسی نے اعلان کیا تھا کہ دو پاکستانی خلا باز، محمد ذیشان علی اور خرم داود، چین کے انسان برادر خلائی پروگرام کے لیے پہلےغیر ملکی خلا بازوں کے طور پر منتخب کیے گئے ہیں۔

    ویڈیوز

    زبان