• صفحہ اول>>چین پاکستان

    چین کی بلوچستان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-05-25

    25 مئی 2026(پیپلز ڈیلی آن لائن) پیر کو چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ چین ، پاکستان کے صوبے بلوچستان میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کرتا ہے ۔ اس حملے میں بہت سا جانی اور مالی نقصان بھی ہوا ہے ،چین ، متاثرین ،اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ گہرے دکھ کا اظہار کرتا ہے اور زخمیوں کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کرتا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق، اتوار کو پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں ایک مسافر ٹرین پر بم حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں پیر تک ہلاکتوں کی تعداد 47 تک پہنچ گئی ہے، جن میں 20 فوجی شامل ہیں، جب کہ 98 دیگر شہری زخمی ہوئے ہیں۔

    ویڈیوز

    زبان