• صفحہ اول>>چینی معاشرت

    پہاڑی تودہ  گرنے سے پہلے 60  جانیں بچانے والا  بہادر انسان تھیان رولیانگ

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-05-26
    پہاڑی تودہ  گرنے سے پہلے 60  جانیں بچانے والا  بہادر انسان تھیان رولیانگ
    تھیان رولیانگ ۔ (پیپلز ڈیلی کو فراہم کردہ تصویر  )

    26 مئی 2026(پیپلز ڈیلی آن لائن) جنوب مغربی چین کے صوبے یوننان کے ایک پہاڑی گاوں میں، مٹی کا ایک بڑا تودہ آبادی پر گرا تاہم اس سے کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا کیونکہ گاوں کے تمام 60 رہائشیوں کو 30 منٹ کے اندر اندر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا ۔

    17 مئی کی رات میگوان کاؤنٹی کے گاؤں شانگ ہونگ یان کے رہنما تھیان رولیانگ نے، طوفانی بارش اور اندھیرے میں مقامی آبادی کے ہر گھر کے دروازے پر جا کر ، ہنگامی انتباہ جاری کرتے ہوئے انہیں ہنگامی طور پر محفوظ علاقے کی طرف منتقل ہونے کی ہدایت کی۔ انہوں نے تین تین بار ہر گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا تاکہ کوئی گھرانا رہ نہ جائے ۔ اسی دوران، مٹی کا تودہ ان پر گرا اور وہ اس کے ملبے تلے دب گئے لیکن ایک درخت کا سہارا لے کر وہ ملبے سے نکلنے میں کامیاب ہوئے اور اپنے فرض کی ادائیگی کو جاری رکھا۔

    18 مئی کی صبح 5 بجے تک، اس پہاڑی گاوں کے تمام 21 گھرانے بلند مقام پر پہنچ چکے تھے۔ چند ہی لمحے بعد، ان کا گاوں 10,000 مکعب میٹر سے زیادہ مٹی اور پتھروں کے ملبے تلے دب گیا۔

    تھیان ، صفائی اور تعمیر نو میں مدد کے لیے رہائشیوں کے ساتھ واپس اس جگہ آچکے ہیں۔گاوں کے رہائشی ، لو آن جن کا کہنا ہے کہ تھیان نے اپنی زندگی کی پرواہ تک نہیں کی ، اب ہمیں مل کر جلد از جلد اپنے گھروں کی تعمیر نو کرنی ہوگی۔

    ہنگامی انخلا کو یوننان کے 1262 نظام کی عملی جانچ کے طور پر لیا گیا : ایک درجہ بہ درجہ ابتدائی انتباہی نظام ہے جس میں 12، 6 اور 2 گھنٹے پہلے ،بارش اور اس کے باعث سامنے آنے والے خطرات کی اطلاع دی جاتی ہے اور ہر مرحلے پر ہنگامی ردعمل کے لیے تیار ہونے کی ہدایات کو گاؤں کے ہر گھر تک پہنچایا جاتا ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ اس میکانزم کے ذریعے 2025 میں 112,600 سے زیادہ لوگوں کو پیشگی منتقل کرنے میں مدد ملی اور سیلاب کے دوران کل 183,600 انخلا کیے گئے۔ اس کے علاوہ ، گزشتہ سال اس نظام کے باعث پہاڑوں پر آنے والے 114 سیلابوں اور جغرافیائی آفات کے باعث ہونے والے نقصانات سے بروقت بچاو کیا گیا جن میں سے 65 کو قومی سطح پر سراہا گیا۔

    ان اعداد و شمار کے پیچھے تھیان رولیانگ جیسے بے لوث لوگ ہیں: جو سیلاب کے ابتدائی آثار پر ہی خطرے کے تدارک کے لیے دوڑتے ہیں اور چین کے پہاڑی علاقوں میں دفاع کی آخری حد بناتے ہیں۔

    میگوان کاؤنٹی کے گاؤں شانگ ہونگ یان میں تباہی کے بعد تعمیرِ نو اور بحالی کا کام جاری ہے۔

    ویڈیوز

    زبان