16جولائی 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)14 جولائی کو مشرقی چین کے صوبے شان دونگ کے شہر چھنگ داؤ میں، زیر سمندر دنیا کی سب سے طویل ہائی وے ٹنل کا بنیادی شیلڈ ٹنلنگ کا کام مکمل ہوگیا۔یہ جیاؤژو بے کی دوسری زیر سمندر سرنگ ہے۔
17.48 کلومیٹر طویل اس سرنگ کا 9.95 کلومیٹر حصہ سمندر کے نیچے ہے۔ 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے لیے ڈیزائن کردہ یہ سرنگ اس علاقے میں سفر کو مزید آسان بنادے گی۔



