• صفحہ اول>>تبصرہ

    چین کا، قدرتی آفات کے مقابلے میں اے آئی پر مشتمل ردعمل

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-07-20

    جب طوفانی بارشیں اور طوفان تباہی مچاتے ہیں، تو قدرتی آفات کے خلاف روایتی جنگ اکثر انسانی برداشت کا ایک کڑا امتحان ہوتی ہے۔ لیکن چین میں،اس جنگ کے اصول بدل رہے ہیں۔ خودکار فضائی بیڑے سے لے کر مصنوعی ذہانت تک، جدید ٹیکنالوجی اور تکنیکی تبدیلی ہنگامی ردِ عمل اور انتظامات میں پیشگی، ڈیٹا پر مبنی سائنس سے بدل رہی ہے، جو زندگیوں اور بنیادی ڈھانچے کے تحفظ کے لیے ایک مضبوط "ڈیجیٹل ڈھال" تشکیل دے رہی ہے۔

    اس تبدیلی کا عملی مظاہرہ ، جنوبی چین کے گوانگ شی جوانگ خود اختیار علاقے میں آنے والے حالیہ شدید سیلاب کے ردِ عمل میں واضح طور پر دیکھا گیا۔ سیلاب کے باعث اہم بنیادی ڈھانچے متاثر ہوئے اور کئی آبادیوں کا رابطہ منقطع ہوگیا ۔ ایسے میں مقامی ایمرجنسی رسپانس ٹیمز نے متاثرہ علاقوں پر فضائی جائزے کے لیے ڈرونز کے بیڑے کو متعین کیا جن سے موصول ہونے والی رئیل ٹائم ویڈیو فیڈ کے ذریعے سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے لوگوں تک اشیائے ضروریہ پہنچائی گئیں ، جب سیلابی صورتِ حال کے باعث سڑکیں استعمال نہیں ہو سکتی تھیں تو یہ ہنگامی امداد اور ریسکیو کمانڈ سینٹرز کی آنکھوں اور متاثرہ افراد کے لیے "لائف لائن" بنے۔

    صرف فضائی راستوں سے مدد پہنچانے تک ہی نہیں بلکہ ، اے آئی ٹیکنالوجی اربن فلڈنگ مینیجمنٹ کے لیے ایک غیر معمولی معاون کے طور پرسامنے آئی ہے۔ جنوبی چین کے صوبے گوانگ دونگ کے ایک بڑے ٹیک ہب شین زن میں مقامی حکام نے بے شمار کیمروں کی نگرانی کے لیے عملے کو تھکانے کی بجائے اے آئی پر مبنی نگرانی کے نظام کی مدد سے "ریڈ الرٹ " کا بروقت بندوبست کیا۔اس خودکار نظام نے نگرانی کرتے ہوئے ، 243,000 سے زیادہ تصاویر کا تجزیہ کیا اور کامیابی کے ساتھ ممکنہ سیلاب کے 1,500 سے زیادہ خطرات کی درست مقامات اور تفصیلی وضاحتوں کے ساتھ نشان دہی کی۔

    یہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز، قدرتی آفات کی طویل مدتی روک تھام میں بھی تبدیلی لا رہی ہیں۔ مشرقی چین کے صوبے جہ جیانگ میں، 7,000 سے زائد دریاؤں کے ایک وسیع نیٹ ورک کو ڈیجیٹل ٹوئن ٹیکنالوجی کے ذریعے "سمارٹ برین" فراہم کیا گیا ہے۔ مقامی حکام نے پیچیدہ دریائی نیٹ ورکس کے لیے پانی کے وسائل کا ایک مربوط شیڈولنگ ماڈل تیار کیا ہے، جو مختلف منظرناموں کے تحت اگلے سات دنوں کے لیے پانی کے نیٹ ورک کی صورتِ حال کے حوالےسے خودکار پیش گوئی کرتا ہے تاکہ یومیہ تقسیم کے فیصلوں کی رہنمائی کی جا سکے۔

    جولائی 2025 میں ایک طوفان کے دوران، اس پلیٹ فارم نے تین دن پہلے پانی کی سطح کی پیش گوئی کی، جس کی وجہ سے آپریٹرز کو پیشگی پانی چھوڑنے کا موقع ملا اور سیلاب کے دباؤ کو نمایاں طور پر کم کیا۔

    سمارٹ بنیادی ڈھانچے کا یہ انضمام اہم خدمات تک بھی پھیلا ہوا ہے۔ بیجنگ میں،آبی ذخائر کے مینیجمنٹ سینٹرز خودکار سینسرز سے لیس ہیں جو پانی کی سطح اور بارش کی مسلسل نگرانی کرتے ہیں۔

    دریائے یونگ دینگ کے آبی ذخیرے کے اہلکار نے بتایا کہ ڈیٹا کو انٹیلی جنٹ پلیٹ فارمز کے ذریعے فوری طور پر پروسیس کیا جاتا ہے جو حفاظتی حد سے تجاوز پر خودکار انتباہ جاری کرتے ہیں، جس سے انسانی آپریٹرز کو دستی ڈیٹا اندراج کے بجائے سٹریٹجک فیصلہ سازی پر توجہ مرکوز کرنے کی سہولت ملتی ہے۔

    یہ تکنیکی ترقی چین کی تازہ ترین ایمرجنسی مینیجمنٹ کی منصوبہ بندی میں ایک وسیع قومی حکمت عملی کی عکاسی کرتی ہے، جو 2030 کے لیے جان لیوا ہنگامی حالات سے نمٹنے کی صلاحیت کو نمایاں طور پر بڑھانے اور قانون کی بنیاد پر، سائنسی اور انٹیلی جنٹ فیصلہ سازی کے ذریعے بنیادی سطح پر ہنگامی ردِ عمل کو مضبوط کرنے کے لیے بلند ہدف مقرر کرتی ہے۔

    ایک ایسے دور میں کہ جب،موسمیاتی تبدیلی مزید غیر متوقع ار انتہائی شدید موسمی صورتِ حال کا باعث بن رہی ہے، چین کا یہ طریقہ کار جسمانی محنت پر انحصار کرنے کے روایتی طریقے سے انحراف کی نشاندہی کرتا ہے۔ اے آئی ڈرونز اور بڑے ڈیٹا کی طاقت سے چلنے والی "ڈیجیٹل لیوی" کی تشکیل کے ذریعے، چین بنیادی طور پر قدرتی آفات کا سامنا کرنے کی تیاری، ردِ عمل اور بحالی کے طریقے کو از سرِ نو متعین کر رہا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان