
20 جولائی کو 2026 عالمی اے آئی کانفرنس اور عالمی اے آئی گورننس کا اعلیٰ سطحی اجلاس شنگھائی میں اختتام پذیر ہوا۔ اس سال کانفرنس کی نمائش ایک لاکھ مربع میٹر پر محیط تھی،نمائش کے لیے پیش کی گئی اشیاء کی کل تعداد 4,486 تھی، جن میں 351 مصنوعات کی دنیا بھر میں پہلی بار رونمائی ہوئی۔کانفرنس میں دنیا بھر سے 177 اہم خریداری وفود نے شرکت کی، جبکہ تقریباً 20.36 ارب یوآن مالیت کے خریداری کے ابتدائی معاہدے طے پائے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 25 فیصد زیادہ ہیں۔
20 جولائی کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے معمول کی پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ کانفرنس کامیاب رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بین الاقوامی پبلک پروڈکٹس فراہم کرنے والے ملک کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا اور دیگر ممالک کے ساتھ معقول اور منصفانہ عالمی اے آئی گورننس سسٹم کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرنے کو تیار ہے، تاکہ مصنوعی ذہانت حقیقی معنوں میں مشترکہ خوشحالی کو فروغ دے اور پوری انسانیت کے لیے فائدہ مند ثابت ہو۔



